اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ نکاح

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۳ء بعد نماز ظہروعصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭…عزیزہ یسریٰ وڑائچ بنت مکرم غلام الدین وڑائچ صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم سعد احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تربیت جماعت یوکے) ابن مکرم جاوید احمد صاحب

٭…عزیزہ طوبیٰ عروج چیمہ (واقفۂ نو)بنت مکرم عطاء الرب چیمہ صاحب (مبلغ انچارج قزاخستان ) ہمراہ مکرم مصور احمد صاحب ابن مکرم لقمان عمر احمد صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ فائزہ محمود بنت مکرم عامر خالد محمود صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم وجاہت احمد نسیم صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مبارک احمد نسیم صاحب(لندن۔ یوکے)

٭… عزیزہ عافیہ رفیق رانا بنت مکرم رفیق احمد رانا صاحب مرحوم (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم (ابو بکر) Min Thu Naing صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم (اکبر) Thu Kha صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ مومنہ جواہیر (واقفۂ نو) بنت مکرم منیر احمد جواہیر صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم جواد Achkif صاحب ابن مکرم عبدالعزیز Achkif صاحب (فرانس)

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button