افریقہ (رپورٹس)

ساؤتومے میں جماعت احمدیہ کی سولہویں مسجد ’مسجد بیت طاہر‘ کا افتتاح

(انصر عباس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ساؤتومے)

مورخہ ۱۴؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ ساؤتومے کو میکولوگاؤں میں ملک کی سولہویں(۱۶) ’’مسجد بیت طاہر‘‘ کے افتتاح کی توفیق عطافرمائی۔

میکولوگاؤں (Micolo) دارالحکومت ساؤتومے سےشمال میں تقریباً ۱۲ کلومیٹر دورساحل سمندر پر واقع ہے اور اس گاؤں کی کل آبادی تقریباً ۵۰۰ نفوس پر مشتمل ہے۔ ۲۰۱۱ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سابق مبلغ انچارج و نیشنل صدر جماعت ساؤتومےمکرم انوارالحق صاحب کے ذریعے یہاں پہلی دفعہ احمدیت کا پودالگا۔اس مسجد کی تعمیر کا خرچ مکرمہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ یوکے کی طرف سے ادا کیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے اموال و نفوس میں بےانتہا برکت دے۔ آمین

یہ مسجد ۸میٹر چوڑی اور ۹میٹر لمبی ہے جس میں ۹۰؍ افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ ۱۴؍جنوری ۲۰۲۳ء افتتاْح کی تاریخ مقرر ہوئی۔ خدام و انصار اور لجنہ اماء اللہ و ناصرات میکولونے مسجد کے ارد گرد کے علاقہ کی صفائی کی۔

پروگرام افتتاح

۱۴؍جنوری صبح دس بجے میکولو جماعت کے تمام احباب نے مہمانوں کا نعرہ تکبیر اور جماعت احمدیہ زندہ باد کے نعرےلگا کر استقبال کیا۔

تلاوت قرآن پاک مکرم سلیمان یوسف صاحب معلم سلسلہ نے کی۔ مکرم فریڈرونالڈو صاحب نے نظم ’’ہے دست قبلہ نما‘‘ بہت ہی خوبصورت آواز کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد مکرم صدر صاحب جماعت میکولومکرم ننینی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔لوکل مشنری مکرم عبداللہ رودریگیز صاحب نے جماعت کو مسجدآباد رکھنے کی تلقین کی۔

ریجنل مبلغ گوادالوپ مکرم صداقت احمد طاہرصاحب نے مسجد اور نماز کی اہمیت کے حوالے سے چند نصائح کیں۔ آخر پر خاکسار (مبلغ انچاج و صدر جماعت ساؤتومے) نے تمام احباب جماعت کو مسجد اور خلافت سے محبت کے حوالہ سے گذارشات کیں اور اختتامی دعا کروائی۔تمام شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں۱۶؍جماعتوں سے ۹۰؍ احباب شامل ہوئے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کے ایمان و ایقان میں ترقی دیتا چلا جائے۔ یہ مسجد نمازیوں سے بھر جائے اور جماعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔ آمین

(رپورٹ: انصر عباس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button