نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 04؍جنوری 2023ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ شمیم اختر طارق صاحبہ اہلیہ مکرم محمد لقمان طارق صاحب (ہیز۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 06 مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرمہ شمیم اختر طارق صاحبہ اہلیہ مکرم محمد لقمان طارق صاحب ( ہیز۔یوکے)

27؍دسمبر2022ء کو 55 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ مکرم ٹھیکیدار محمد اسلم صاحب (آف ربوہ) کی بیٹی اور مکرم محمد سلیمان طارق صاحب مرحوم (آف ساؤتھ آل )کی بہو تھیں۔مرحومہ نما ز اور روزہ کی پابند،بہت ملنسار، مہمان نواز اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک،دیندار اورمخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ نے اپنی جماعت میں ریجنل وقف نو کوآرڈینیٹر کے علاوہ صدر لجنہ اماء اللہ ہیز کے طور پرخدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

1۔مکرم انتصار احمد صاحب راجپوت ابن مکرم چودھری احمد جان صاحب(کراچی)

29؍نومبر2022ءکو73سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کے دادا حضرت میاں جان محمدصاحب راجپوتؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ مرحوم نہایت ملنساراور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ خلافت سے بے پناہ محبت کرنے والے تھے۔ خدمت دین کے جذبہ سے سرشار،دوسروں کی تکلیف کا احساس کرنے والےایک نیک انسان تھے۔ جب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کی مجالس ِ عرفان کی آڈیو کیسٹس کا آغاز ہوا تو آپ گھنٹوں اُن کیسٹس کو بے حد شوق اور توجہ کے ساتھ سنتے۔ ملازمت کے دوران احمدیت کی مخالفت کے باوجود بڑی محنت اور لگن سے کام کرتے اور سب مشکلات کا صبرو استقامت سے سامنا کرتے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بچے شامل ہیں۔ بڑے بیٹے مکرم اویس احمدصاحب اللہ تعالیٰ کے فضل سے حافظ قرآن ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم احمد فراز صاحب (مربی سلسلہ) لتھوانیا میں خدمت بجالا رہے ہیں اور میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے اپنے والد کے جنازہ پر حاضر نہیں ہوسکے۔

2۔مکرم ملک عنایت اللہ صاحب ابن مکرم حافظ محمد عبد اللہ صاحب(راولپنڈی)

4؍اکتوبر2022ء کو 95سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابنداور چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔ نظام جماعت اور خلافت کے اطاعت گزار، شفیق، کم گو،نرم دل،سادہ مزاج اورمخلص انسان تھے۔لمبا عرصہ مختلف حیثیتوں میں جماعت کی خدمت بجالاتے رہے۔مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔

3۔مکرمہ صدیقن بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللہ جان صاحب (فیصل آباد)

2؍ اپریل 2021ء کو 95سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کا تعلق سیکھواں انڈیا کی کشمیری فیملی سے تھا۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں دین محمد صاحب عرف میاں بگا رضی اللہ عنہ کی بہو تھیں۔صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار، متوکل علی اللہ اور خوددار طبیعت کی مالک تھیں۔آپ بڑی مہمان نواز،غریب پرور،بہت نیک، ہمدرد اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ شادی کے 13سال بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعا سے آپ کے ہاں اولاد پیدا ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو چار بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا۔جن میں سے ایک بیٹے وفات پاچکے ہیں۔

4۔مکرم عبید اللہ واہلہ صاحب(88شمالی سرگودھا)

16؍دسمبر2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے88 شمالی سرگودھا میں صدر جماعت کے علاوہ امیر حلقہ شمالی سرگودھا خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم شفیق، ہمدرداور ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔خلافت کے ساتھ گہرا فدائیت کا تعلق تھا۔مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔اولاد کی بہت اچھی تربیت کی۔ جماعتی عہدیداروں کا بہت احترام کیا کرتے تھے۔مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔

5۔مکرم منور احمد ضیاء صاحب(پتوکی ضلع قصور۔حال آسٹریلیا)

21؍ دسمبر 2022ء کو79 سال کی عمر میں طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کے پڑدادا حضرت مولوی محمد عبدا للہ صاحب بھینی ضلع شیخوپورہ کے ذریعہ آئی۔مرحوم صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجد گزار، دعا گو،مہمان نواز، حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے،چندوں میں باقاعدہ،ایک نیک، ملنسار اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ایک پوتے مکرم مدبر احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔جبکہ ایک پوتے مکرم انس محمود صاحب جامعہ احمدیہ کینیڈا میں اور ایک نواسے مکرم سجیل احمد صاحب جامعہ احمدیہ ربوہ میں زیر تعلیم ہیں۔

6۔مکرم کلیم رانا صاحب ابن مکرم چودھری رشید احمد صاحب امیر جماعت ملتان( امریکہ)

9 ؍دسمبر 2022ء کو 80 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم چودھری چھجو خان صاحب (بیعت 1908ء) کے پوتےاورحضرت چودھری غلام احمد صاحب ایڈووکیٹ کے نواسے تھے۔ مرحوم 1980ء میں امریکہ منتقل ہو گئے اور بحیثیت کیمیکل ٹیکنالوجسٹ پیشہ ورانہ زندگی کو جاری رکھا۔ امریکہ جانے سے قبل آپ کو قائد مجلس خدام الاحمدیہ منڈی بہاؤالدین کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔ امریکہ میں کئی سالوں تک ہیوسٹن جماعت کے صدر کے علاوہ ذیلی تنظیموں میں بھی مختلف عہدوں پر فعال خدمت بجالاتے رہے۔ مسجد کے ساتھ ایک خاص لگاؤ تھا اورکام کے بہت مشکل شیڈول کے باوجود مسجد میں نماز کا ناغہ نہیں کیا کرتے تھے۔ خلافت سے بہت محبت اور پیار کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 08؍جنوری 2023ء بروز اتوار 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر عزیزم لبیب شاہد بھٹی ابن مکرم زاہد محمود بھٹی صاحب (لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور 06 مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

عزیزم لبیب شاہد بھٹی ابن مکرم زاہد محمود بھٹی صاحب (لندن)

25؍دسمبر 2022ء کو9 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگیا۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ عزیز تحریک وقف نو میں شامل تھا اور بہت نیک اور فرمانبردار بچہ تھا۔اس کے والد زاہد محمود بھٹی صاحب نے کوونٹری جماعت میں سیکرٹری مال کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔بہت مخلص، چندہ جات کی ادائیگی میں باقاعدہ اور جماعت کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی فیملی ہے۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم امیر احمد طاہر صاحب ابن مکرم غلام سرور صاحب(ربوہ)

11؍ دسمبر 2022ء کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ محلہ میں سیکرٹری وقف جدید کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے تھے۔ہمیشہ جماعتی خدمت کو اوّلین فرض سمجھ کر ادا کیا کرتے تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، خوش اخلاق، ملنسار،قناعت پسند،محنتی، دیانت داراور مخلص انسان تھے۔خلافت سے آپ کا گہرا وفا کا تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔

2۔مکرم خواجہ منور احمد صاحب (ربوہ۔حال ہمبرگ جرمنی)

12؍ نومبر 2022ء کو79سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے والد حضرت خواجہ محمد شریف صاحب ر ضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، دعا گو، تہجد گزار، متوکل علی اللہ، خوش گفتار، ملنسار، مہمان نواز، چندوں میں باقاعدہ ایک نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ آپ زمیندارہ اور تجارت کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔لمبا عرصہ حضرت سیدہ نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ کی زمینوں پر بھی کاشت کاری کرواتے رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور آٹھ بیٹیاں شامل ہیں۔

3۔مکرم بشارت احمد باجوہ صاحب(جرمنی)

7؍ اکتوبر 2022ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بہت نیک، مخلص اور باوفا انسا ن تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

4۔مکرمہ مسرت بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم بشارت احمد باجوہ صاحب(جرمنی)

24؍ نومبر 2022ءکو اپنے میاں کی وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد لاہو ر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ ایک نیک فطرت اور مخلص خاتون تھیں اور اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

5۔مکرمہ جمشید معین صاحبہ اہلیہ مکرم معین الدین احمد صاحب (کینیڈا)

26؍ دسمبر 2022ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے نانا حضرت میاں مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ اور ماموں حضرت چودھری عطا محمد بنگوی صاحب رضی اللہ عنہ دونوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تھے۔مرحومہ کے میاں نے واہ کینٹ جماعت میں لمبا عرصہ تک امین اور نائب امیر کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔آپ نے شوہرکاجماعتی خدمات میں ہر طرح کا ساتھ دیا۔ صوم وصلوٰۃ کی پابند، متوکل علی اللہ،خلق خدا کی ہمدرد،مہمان نواز، صابرہ وشاکرہ، ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ خاص عشق کا تعلق تھا۔اولاد کی تعلیم وتربیت پر ہمیشہ خاص توجہ دی۔ چندوں میں شرح اور باقاعدگی کا بہت خیال رکھتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ کے بیٹے مکرم شاہد معین احمد صاحب ( وقف زندگی) جماعت کے مرکزی شعبہ AIMS میں اورآپ کے پوتے مکرم قاصد معین احمد صاحب مربی سلسلہ آجکل بطور ایڈیٹر اخبار الحکم خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

6۔مکرمہ امۃ المصور صاحبہ اہلیہ مکرم اعجاز احمد ورک صاحب (دارالرحمت شرقی ربوہ)

13؍ دسمبر 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت فیض احمد بھٹی صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی نسل سے تھیں۔آپ نے اپنے حلقہ میں نائب صدر کے علاوہ لجنہ کے مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ ایک فعال داعی الی اللہ بھی تھیں اور متعدد بیعتیں کروانے کی بھی توفیق پائی۔ ہمسایوں کی بچیوں کو قرآن کریم باترجمہ پڑھانے کا بھی موقعہ ملا۔صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار، صلہ رحمی کے جذبہ سے سرشار،ایک نیک، ہمدرد اور مخلص خاتون تھیں۔خلافت اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین کے ساتھ عقیدت کا گہر اتعلق تھا۔مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 11؍جنوری 2023ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد سعید احمد لون صاحب ابن مکرم فضل کریم لون صاحب (ریڈ برج۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 04مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرم محمد سعید احمد لون صاحب ابن مکرم فضل کریم لون صاحب (ریڈ برج۔ یوکے)

8؍جنوری 2023ء کو90سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم تنزانیہ میں پیدا ہوئے اور یہاں ایسٹ لندن کی جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے۔ جہاں انہیں بطور سیکرٹری مال، سیکرٹری تبلیغ اور صدر جماعت خدمت کی توفیق ملتی رہی۔ مرحوم کو ہیومینٹی فرسٹ کے تحت خصوصاً پانی کے کنویں لگانے کے سلسلہ میں انسانیت کی خدمت کی بھی توفیق ملی۔ آپ نے حج بیت اللہ کی بھی سعادت حاصل کی۔ مرحوم انتہائی نیک، دیندار، نماز اورروزہ کے پابند، قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والے اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ایک بزرگ انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم محمد حسین صاحب ابن مکرم حاجی محمد اسحاق صاحب(کراچی)

14؍ ستمبر2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے والدین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔ احمدیت قبول کرنے کے بعد مخالفت کی وجہ سے ہجرت کرکے ضلع عمر کوٹ آگئے۔ مقامی سطح پر قائد خدام الاحمدیہ کے علاوہ زعیم انصار اللہ اور ناظم مال کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ دستگیر کالونی کراچی میں خادم مسجد کے طورپر بھی خدمت بجالاتے رہے۔پنجگانہ نمازوں کے پابند، سادہ مزاج، ملنسار، شریف النفس، خلافت کے اطاعت گزار،ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹےا ور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک پوتے مکرم حافظ عامر خان صاحب جامعہ احمدیہ ربوہ میں زیر تعلیم ہیں۔

2۔مکرم رانا منصور احمد صاحب ابن مکرم رانا منوراحمد صاحب مرحوم (ربوہ)

21؍ اکتوبر2022ء کو 55 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ اورتلاوت قرآن کریم کے پابند،تہجد گزار، ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ لمباعرصہ فیکٹری ایریا ربوہ میں سیکرٹری صنعت وتجارت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ جماعتی تحریکات اور صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ آپ مکرم رانا تصور احمد خان صاحب (استاد جامعہ احمدیہ ربوہ) کے چھوٹے بھائی تھے۔آپ کے ایک بیٹے مکرم رانا عثمان احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔

3۔مکرمہ کلثوم علی جان صاحبہ اہلیہ مکرم جبار علی جان صاحب (سابق صدر جماعت سرینام)

18؍ دسمبر2022ء کو 71 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے اپنے خاوند کے ہمراہ مئی 1979ءمیں مکرم محمد صدیق ننگلی شاہد صاحب مبلغ سلسلہ کی تبلیغ کے نتیجہ میں احمدیت قبول کی اور پھر تادم آخر اخلاص ووفا کے ساتھ عہد بیعت پر قائم رہیں۔دسمبر 2002ء میں نامعلوم افرد نے آپ کے شوہر کو قتل کردیا تھا۔بوقت وفات مرحوم بطور صدر جماعت سرینام خدمت کی توفیق پارہے تھے۔ مرحومہ نے بیوگی کا عرصہ بہت عزت ووقار اور صبر کے ساتھ گزارا۔ بہت خاموش طبع، صابرہ وشاکرہ، ایک بے ضرر اور نیک خاتون تھیں۔جماعتی پروگراموں میں بڑی باقاعدگی کے ساتھ شامل ہوتی تھیں۔مبلغین کا بہت احترام کرتی تھیں۔اپنا چندہ بڑی فکر کے ساتھ بروقت ادا کیا کرتی تھیں۔

4۔مکرم چودھری مختار احمد صاحب وڑائچ ابن مکرم حاجی محمد شفیع صاحب

27؍ نومبر 2022ء کو 86سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت چودھری غلام حیدر صاحب رضی اللہ عنہ آف دھاریوال نمبردار چک 43 جنوبی سرگودھا کے نواسے تھے۔ مرحوم احمدیت کے شیدائی اور خلافت کے جاںنثار ایک مخلص انسان تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ باقاعدگی سے کیا کرتے تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں ان کی ایک بیٹی اور چار نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 14؍جنوری 2023ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم رانا غلام عباس صاحب ابن مکرم عبد الحئی صاحب (لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور 06مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم رانا غلام عباس صاحب ابن مکرم عبد الحئی صاحب (لندن)

15؍ دسمبر 2022ء کو73 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم لمبا عرصہ تک رحمان کالونی ربوہ میں مقیم رہے۔دو مرتبہ حج کرنے کی سعادت پائی۔ آپ بہت دعا گو، دیندار، نیک اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم رانا سعادت احمد صاحب مرحوم کارکن دفتر وصیت ربوہ کے سسر تھے۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم میجر ریٹائرڈ سعید احمد صاحب ابن مکرم چودھری محمد بوٹا صاحب (ربوہ)

15؍نومبر 2022ء کو80 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے ریٹائرمنٹ کے بعد نائب وکیل الدیوان تحریک جدید اور نائب وکیل المال اوّل کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت کے پابند، تہجد گزار،تقویٰ شعار، عاشق قرآن اور جماعتی کتب کا گہرا مطالعہ کرنے والے ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم 5/1 حصہ کے موصی تھے۔

2۔ مکرمہ رفعت اقبال رندھاوا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اقبال صاحب(ربوہ)

31؍اکتوبر 2022ء کو78 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے تحریک جدید کے تحت گیارہ سال احمدیہ سکول فری ٹاؤن سیرالیون میں خدمت کے علاوہ پانچ سال نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں پڑھانے کی توفیق پائی۔ بہت عمدہ اخلاق کی مالک، دعا گو، پابند صوم وصلوٰۃ، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والی، خلق خدا کی ہمدرد،ایک پروقار شخصیت کی مالک مخلص خاتون تھیں۔خلافت اور جماعت سے محبت ان کے نمایاں اوصاف تھے۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

3۔مکرمہ تسلیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الشکور صاحب(امیر ضلع لودھراں)

13؍ دسمبر 2022ء کو 71سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، غربا، مساکین، یتیموں اور بیواؤں کا خاموشی سے خیال رکھنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم عبد الرشید صاحب تحریک جدید کے تحت بشیر آبا دسٹیٹ میں مینیجر ہیں۔

4۔مکرم ملک عثمان احمد خان صاحب ابن مکرم ملک سلطان احمد خان صاحب (جرمنی)

22؍دسمبر 2022ء کو70 سال کی عمر میں جرمنی میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کا تعلق کنری (سندھ) سے تھا۔ مرحوم مکرم مولانا غلام احمد صاحب فرخ اور مکرم مولانا غلام حسین ایاز صاحب کے بھتیجے تھے۔صوم وصلوۃ کے پابند بہت نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔

5۔مکرم چودھری محمد انور صاحب (ناروے)

یکم جنوری 2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1958ء سے لے کر 1966ء تک بطور معلم وقف جدید سندھ میں خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجد گزار،چندوں میں باقاعدہ، خلافت سے والہانہ محبت رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے۔مربیان اور واقفین زندگی کا بہت احترام کرتے تھے۔جرمنی میں سو مساجد کی تحریک میں خطیر رقم پیش کرنے کی توفیق پائی۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

6۔مکرم عبد الغفور ناصر صاحب ابن مکرم عبدا لستار ناصر صاحب (کینیڈا)

26؍اکتوبر2022ء کو72 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں کام کرتے رہے۔ آٹواہ( کینیڈا) میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند،تہجد کا باقاعدگی سے التزام کرنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت سے بہت پیار اورعقیدت کا تعلق تھا۔جماعت کی ہر مالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 18؍جنوری 2023ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ڈاکٹر عبد المنان صاحب (لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور 03مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم ڈاکٹر عبد المنان صاحب( لندن)

5 جنوری 2023ء کو 82 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کی پیدائش قادیان میں ہوئی اور 1956ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پربیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔ہجرت کے بعد فیصل آباد منتقل ہو ئے اور اپنے گھر کے ساتھ والے پلاٹ میں دارالحمد کے نام سے مسجد بنوائی۔2015ء میں یوکے شفٹ ہو گئے اور حضور انور کی اجازت سے ہومیو پیتھی ڈیپارٹمنٹ میں خدمت کا موقعہ ملا۔ کووڈ کے دوران بھی ادویات تیار کر کے دیا کرتے تھے۔مرحوم نما ز اور روزہ کے پابند، خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والےایک ہمدرد، نیک،دیندارمخلص بزرگ تھے۔ چندوں میں باقاعدہ اورہرتحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم نعمان ہادی صاحب (مربی سلسلہ۔وکالت تصنیف یوکے) کے نانا تھے۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم میاں محمد صدیق صاحب ابن مکرم میاں قربان حسین صاحب(ربوہ)

6؍ ستمبر 2022ء کو 84سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے تین مرتبہ اپنے حلقہ میں زعیم انصار اللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار، ایک نیک، مخلص اور غریب پرور انسان تھے۔

2۔مکرمہ مومنہ مبشر صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری مبشر احمد صاحب ( ہالینڈ)

23 ؍ دسمبر2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے پڑدادا حضرت حافظ احمد دین صاحب رضی اللہ عنہ، دادا حضرت عبد القاد ر صاحب رضی اللہ عنہ اور نانا حضرت حاجی محمد الدین تہالوی صاحب رضی اللہ عنہ تینوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تھے۔ مرحومہ لجنہ ہالینڈ کی فعال رکن تھیں۔ مختلف شعبہ جات میں نیشنل اور لوکل سطح پر خدمت کی توفیق پائی۔کمزوروں اور مظلوموں کے لئے غیر معمولی ہمدردی کا جذبہ رکھتی تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم طلحہ احمد صاحب (مربی سلسلہ) آج کل سلووینیا میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

3۔مکرمہ شریفاں بی بی صاحبہ(ربوہ)

30؍ دسمبر2022 کو93سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے اپنے میاں کے ساتھ فرقان بٹالین میں خدمت کی توفیق پائی اور مجاہدین کے کھانے کا انتظام کرتی رہیں۔ صوم وصلوٰۃ کی پابند،تہجد گزار،صابرہ وشاکرہ، بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔آپ مکرم شمس اقبال صاحب (مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ جرمنی) کی نانی تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button