امریکہ (رپورٹس)

برمپٹن ویسٹ امارت میں تقریب تقسیم انعامات برائے نمایاں کارکردگی

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

شعبہ تعلیم کینیڈا کے تحت ہر سال ’’ڈاکٹر عبدالسلام سائنس فیئر‘‘کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2022ء میں اس سائنسی میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں برمپٹن ویسٹ امارت کے ممبران نے 34 سائنسی پراجیکٹس انفرادی اور گروپس مقابلوں میں نمائش کے لیے پیش کیے۔ چونکہ برمپٹن ویسٹ امارت کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے ان مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کیں لہٰذا ان ممبران کے لیے تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب مسجد مبارک برمپٹن میں مورخہ 18 دسمبر 2022ء کو منعقد کی گئی۔

مکرم منصور ناصر صاحب سیکرٹری تعلیم برمپٹن ویسٹ امارت نے احبابِ جماعت کو سائنس فیئر کے بارہ میں اہم معلومات فراہم کیں اور حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا نیز خدام اور اطفال کو خصوصی درخواست کی کہ وہ 2023ء کے ’’ڈاکٹر عبدالسلام سائنس فیئر‘‘ کے لیے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس تیار کریں تاکہ نوجوانوں میں سائنس کی تعلیم کا شوق و ذوق بڑھتا رہے۔

آخر میں محترم کلیم احمد ملک صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے 8 خدام اور اطفال اور صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ برمپٹن ویسٹ نے 7 لجنہ ممبرات اور ناصرات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ کے علاوہ اول، دوم اور سوم پوزیشن والوںمیں گفٹ کارڈزتقسیم کیے۔

(رپورٹ محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button