یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کا نئے سال کے موقع پر تہجد اور وقارِ عمل

(توصیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور پُرنور کی دعاؤں سے مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کونئے سال کا آغاز جماعتی روایت کے مطابق نماز تہجد سے کرنے کا موقع ملا۔ تمام خدام و اطفال نے نماز تہجد و نماز فجر اپنی مقامی مساجد و مشن ہاؤسز میں ادا کی،جس کے بعد تمام حاضرین کے لیے خدام الاحمدیہ کی طرف سے ناشتہ کا بھی انتظام تھا۔

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو 17 شہروں کے 26 مقامات پر وقارِ عمل کر نے کی توفیق ملی۔الحمد للہ علیٰ ذالک

ہمارا مرکزی مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک شہر میں ہے، وہاں کے میئر صاحب بھی وقارِ عمل میں شامل ہوئے، انہوں نے خدام کے اس کام کی تعریف کی اور اس پروگرام کو بہت سراہا۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں کونسل کے نمائندگان وقارِعمل کے پروگرام میں شامل ہوئے، سب نے جماعت کے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف کی۔ اسی طرح تمام لوگ جنہوں نے خدام و اطفال کو وقارِ عمل کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے بہت سراہا اور خدام کی حوصلہ افزائی کی۔

امسال بیلجیم کے ایک ٹی وی چینل RTLنے وقارِعمل کے پروگرام کی کوریج کی، جس کی رپورٹ شام کے خبرنامہ میں نشر کی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل اور ریجنل اخبارات نے وقار عمل کی خبر دی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سے وقارِعمل کے پروگرام کی کمپین چلائی،جس پر بے شمار مقامی لوگوں نے بہت سے تعریفی کومنٹس کیے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس پروگرام کے ذریعہ چار لاکھ سے زائد لوگوں تک جماعت کا پیغام پہنچا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

وقارِ عمل میں تمام خدام و اطفال کے ساتھ چند انصار نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے پیارے امام کی توقعات کے مطابق اسی طرح جماعت کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے، اور ہم حقیقی معنوں میں خلافت احمدیہ کے سلطانِ نصیر بن سکیں۔ آمین

(رپورٹ: توصیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر خدام الاحمدیہ بیلجیم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button