سالِ نَو کے آغاز پر خاص دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۳۰؍ دسمبر ۲۰۲۲ء میں نئے سال کے آغاز پر احباب جماعت احمدیہ عالمگیر کو دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

پرسوں نیا سال بھی انشاء اللہ شروع ہورہا ہے۔ دعائیں کریں اللہ تعالیٰ نئے سال کی ساری برکات سے ہمیں نوازے، جماعت کے لیے بھی ہر لحاظ سے  یہ بابرکت ہو،  دشمن کے تمام منصوبوں کو اللہ تعالیٰ خاک میں ملا دے اور دنیا میں پھیلی ہوئی جماعتوں  کو اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر اپنے مقصدِ پیدائش کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اسی طرح عمومی طور پر دنیا کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنگوں سے بچائے۔ حالات خطرناک سے خطرناک ہوتے جارہے ہیں اور تباہی منہ کھولے کھڑی ہے۔ کچھ پتا نہیں، ہر ایک اپنے مفادات چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔

اور اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے بھی بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ سال میں ہرقسم کے ظلم اور تعدّی سے جماعت احمدیہ کو محفوظ رکھے۔ آمین

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ طلوع ہونے والا نیا سال ہر لحاظ سے مبارک ثابت ہو اور تمام احبابِ جماعت احمدیہ عالمگیر کو اپنے امام کے ارشادات کی روشنی میں مقبول دعاؤں کی توفیق حاصل ہو۔ آمین

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button