اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭… آصف بلوچ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مکرم محمد لطیف بھٹی صاحب حال مقیم بریمن جرمنی کی اہلیہ ارشد بیگم صاحبہ مورخہ 10؍دسمبر 2022ء بروز ہفتہ بعمر71سال بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحومہ خداتعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔آپ مکرم محمد اسماعیل بھٹی صاحب مرحوم کی بیٹی تھیں، جنہیں فرقان بٹالین میں دو سال تک کشمیر کے محاذ پر اور بعد ازاں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں بطور کارکن خدمت کی تو فیق ملی۔مرحومہ نماز روزہ کی پابند، چندہ جات و دیگر جماعتی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں ۔مرحومہ کا خلافت سے گہرا اور مضبوط تعلق قائم تھا اور اپنے بچوں کو بھی خلافت سے وابستہ رہنے کی ہمیشہ تلقین کرتی رہتیں۔مورخہ 14؍دسمبر کو مکرم سید سلمان شاہ صاحب (مربی سلسلہ)نے بیت الناصر بریمن میں نماز جنازہ پڑھائی اور Moordeich کے قبرستان میں بعد از تدفین مکرم مربی صاحب نے ہی دعا کروائی۔مرحومہ نے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بیٹےاور دو بیٹیاں بطور یادگار چھوڑی ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی دعاؤں کا حقیقی وارث بنائے۔آمین

٭…٭…٭

نمایاں کامیابی

٭… فیض الحق صاحب پاکستان سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی بھانجی نےمیٹرک میں1100/1082نمبر حاصل کیے ہیں۔ مستقبل میںوہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذہن کو اَور جلا بخشے ،اس کے تمام نیک مقاصد پورے ہوںاور آئندہ بھی اعلیٰ کامیابیاں حاصل ہوں۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button