مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 28؍نومبر تا 04؍دسمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…29؍نومبر بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم شاہد حسین مغل صاحب ابن مکرم دلاور حسین صاحب (لندن۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…02؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…03؍دسمبر بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر و عصر درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ عالیہ ثمرین احمد بنت مکرم منیر احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم قاسم محمود خان (مربی سلسلہ۔ الفضل آن لائن لندن) ابن مکرم ارشد محمود صاحب

٭…عزیزہ ماریہ طاہر بنت مکرم چودھری طاہر احمد صاحب (پاکستان) ہمراہ مکرم عامر سہیل صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم سہیل اسلم صاحب

٭…عزیزہ رملہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر خالد محمود جٹ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم ظافر محمود صاحب ابن مکرم چودھری راشد محمود صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ فضہ احمد(واقفۂ نو) بنت مکرم محمد جلیس احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم منیب اسماعیل صاحب ابن مکرم محمد ادریس احمد صاحب (یوکے)

٭…04؍دسمبر بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے اطفال الاحمدیہ و خدام الاحمدیہ اٹلی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button