متفرق
وہ دنیاوی زندگی کوسادگی سے بسر کرتے ہیں
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اور ان کی علاما ت میں سے دنیوی زندگی کو سادگی سے اور غیر اللہ کی باتوں سے اپنے کانوں کو بند کر کے اور مدد طلب کرنے والوں کی طرح (خدا کو) پکار کر بسر کرنا ہے اور گھونسلوں تک نہ پہنچ پانے والے پرندوں کی طرح (اللہ کو) یاد کرنا ہے اور وہ اس (ذکر) کی خوشبو میں بسے رہتے ہیں۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ نمبر56)