متفرق

بیسن اور السی کی ٹکڑیاں

اجزاء

بیسن پانچ سو گرام ، السی تین سو گرام ، دیسی گھی پانچ سو گرام ، براؤن چینی تین سو پچاس گرام،بادام پچاس گرام،اخروٹ پچاس گرام، کا جو پچاس گرام ، سویا بین کی دال بھنی ہو ئی سو گرام

ترکیب

بیسن کو دیسی گھی میں اچھی طرح بھون لیں جیسے ہی گولڈن براؤن ہو جا ئے ایک طرف کردیں ۔

پھر السی کو بغیر گھی کے بھون لیں۔بادام،اخروٹ، کاجو ان سب کو بغیر گھی کے بھون لیں ۔سویا بین کی دال کو ایک دن پہلے بھگو کر رکھ لیں تاکہ نرم ہو جائے۔پھر پانی سے نکال کر خشک ہو نے دیں پھر اس کو بھی بغیر گھی کے اچھی طرح بھون لیں ۔سفید سویا بین کی دال کا رنگ بھون کر گولڈن کر لیں۔پھر بادام ،اخروٹ، کاجو ، سویا بین اور السی کو پیس لیں۔

اس دوران چینی کی چاش بھی بنا لیں۔ایک کپ پانی میں چینی ڈال کر دوتاربننےتک اچھی طرح پکا ئیں ۔چاش تیار ہو جانے تک بیسن میں پیسی ہو ئی تمام اشیاء ڈال کر مکس کر لیں۔پھر چاش ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعدگرم گرم ایک ٹرے میں پھیلا دیں اور چھری کی مدد سے چھوٹی یا بڑی ٹکڑیا ں کاٹ لیں ۔ٹھنڈا ہو نے پر کسی برتن میں ڈال کر رکھ لیں۔بچوں کو روزانہ دو سے تین ٹکڑیاں ناشتے میں کھانے کو دیں۔حا فظہ تیز کرنے اور جسم کو توانائی پہنچانے کے لیے فائدہ مند ہے۔

(مرسلہ:سعدیہ وسیم۔جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button