جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ اسی بنا پر کھیل، جامعہ کی سرگرمیوں کا ایک اہم اور لازمی جزو ہیں۔ جامعہ میں طلبہ کی جسمانی نشو ونما اور صحت کا خیال رکھنے کے لیے روزانہ بعد نماز عصر کھیل کا انتظام ہوتا ہے۔ اسی طرح ہر سال جامعہ کے طلبہ میں مسابقت کی روح پیدا کرنے،اوران کی تعلیم و تربیت اور جسمانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ اللہ کے فضل سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو مورخہ 2 اور 3 نومبر بروز بدھ اور جمعرات سالانہ ورزشی مقابلہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذٰلک
مورخہ 2؍نومبر کو صبح آٹھ بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب (استاد جامعہ) نے مختصر نصائح کیں اور مہمان خصوصی مکرم امیر و مشنری انچارج تنزانیہ نے دعا کروائی۔ جس کے بعد مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ ان مقابلہ جات میں 10 انفرادی مقابلہ جات اور 6 اجتماعی مقابلہ جات کروائے گئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں سومیٹر دوڑ، سولہ سو میٹر دوڑ، ثابت قدمی، پنجہ آزمائی، نشانہ غلیل، لانگ جمپ، ہائی جمپ، تین ٹانگ دوڑ، فراگ ریس اور روک دوڑ شامل تھے۔ اجتماعی مقابلہ جات کے لیے جامعہ کے طلبہ کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شفقت، امانت اور شجاعت۔ ان گروپس کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی ، باڑی اور میرو ڈبہ کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ امسال میروڈبہ کا کھیل پہلی مرتبہ جامعہ تنزانیہ میں متعارف کروایا گیا۔ ان مقابلہ جات کے ابتدائی راؤنڈز پہلے ہی کروالیے گئے تھے اور سالانہ ورزشی مقابلہ جات کے دوران صرف فائنل میچز ہوئے۔ اسی طرح اساتذہ جامعہ کے مابین بھی بعض مقابلہ جات کروائے گئے جن میں نشانہ غلیل، ہاتھ سے بوتل میں پانی بھرنا، Marble & Spoon Race اور میوزیکل چیئر شامل ہیں۔
الحمدللہ، دونوں دن نہایت دوستانہ اور باوقار ماحول میں تمام مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔ طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مکرم امیر صاحب ہمہ وقت جامعہ کے احاطہ میں موجود رہے اور تمام پروگرامز میں شامل ہوئے۔ مورخہ 3؍نومبر بعد نماز عصر روک دوڑ کا مقابلہ ہوا جسے دیکھنے کے لیے دیگر مہمانان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ روک دوڑ میں کل 20 ایونٹس رکھے گئے تھے جن کے آخر میں یاد کیا ہوا پیغام سنایا جانا تھا۔ تمام دیکھنے والےاحباب اس مقابلہ سے خصوصی طور پر محظوظ ہوئے۔ تمام مقابلہ جات کے لیے شعبہ میدانِ عمل اور شعبہ روک دوڑ کی انتظامیہ میں شامل طلبہ نے بڑی محنت کے ساتھ تیاری میں حصہ لیا۔
اسی روز بعد نماز مغرب تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی مکرم امیر صاحب تھے۔ ان کے علاوہ مکرم عبد الرحمٰن محمد عامے صاحب (نائب امیر)، ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر صاحب (انچارج احمدیہ پولی کلینک)، مکرم کریم الدین شمس صاحب (ریجنل مشنری)، مکرم بکری عبیدی کلوٹا صاحب (مبلغ سلسلہ) اور موروگورو شہر سے دیگر مہمانان بھی تشریف لائے تھے۔ تلاوتِ قرآن کریم کے بعد دو طلبہ جامعہ نے ترانہ ’’خدامِ احمدیت‘‘ پڑھ کر سنایا۔ خاکسار (نگران کھیل) نے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پڑھ کرسنائی اور پروجیکٹر پر مختلف مقابلہ جات کے ویڈیو کلپس دکھائے گئے۔ اس کے بعد مکرم مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ امسال مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست حسبِ ذیل ہے:
نتائج انفرادی مقابلہ جات
مقابلہ100میٹر دوڑ
اول
عزیزم حسن Faraj ناکوچیمہ
دوم
عزیزم ابراہیم Ng’alombe
سوم
عزیزم قاسم عیسیٰ
مقابلہ 1600 میٹر دوڑ
اول
عزیزم شریف Ngali
دوم
عزیزم حمیم ولید
سوم
عزیزم شعبان اسمعیل
مقابلہ ثابت قدمی
اول
عزیزم پیٹرک رمضان
دوم
عزیزم شماری آدم
سوم
عزیزم شریف Ngali
مقابلہ پنجہ آزمائی
اول
عزیزم عثمان Libuyi
دوم
عزیزم بشیر احمد Misigo
سوم
عزیزم اسمعیل عبد اللطیف
مقابلہ نشانہ غلیل
اول
عزیزم اشرف Kashinje
دوم
عزیزم رجب شعبان Luseza
سوم
عزیزم مرزا اسمعیل
مقابلہ لانگ جمپ
اول
عزیزم خالد شِکُوکُو
دوم
عزیزم حمیم ولید
سوم
عزیزم حسن Faraj ناکوچیمہ
مقابلہ ہائی جمپ
اول
عزیزم ابراہیم Ng’alombe
دوم
عزیزم عیدی رمضان Katororo
سوم
عزیزم خالد شِکُوکُو
مقابلہ تین ٹانگ دوڑ
اول
عزیزم صدیق علی + عزیزم عیدی رمضان Katororo
دوم
عزیزم شریف Ngali+ عزیزم قاسم عیسیٰ
سوم
عزیزم شعبان اسمعیل + عزیزم سعید عیسیٰ
مقابلہ فراگ ریس
اول
عزیزم عیدی رمضان Katororo
دوم
عزیزم حسین عمر Mpenda
سوم
عزیزم پیٹرک رمضان
مقابلہ روک دوڑ
اول
عزیزم حسین عمر Mpenda
دوم
عزیزم شریف Ngali
سوم
عزیزم حمیم ولید
نتائج اجتماعی مقابلہ جات
فٹ بال
اول
شفقت
دوم
امانت
والی بال
اول
امانت
دوم
شجاعت
ٹیبل ٹینس
اول
شفقت
دوم
شجاعت
رسہ کشی
اول
شفقت
دوم
امانت
باڑی
اول
شفقت
دوم
امانت
میروڈبہ
اول
امانت
دوم
شجاعت
اساتذہ کے مابین مقابلہ جاتنشانہ غلیل
نشانہ غلیل
اول
مکرم ایاز احمد ڈوگر صاحب
دوم
مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب
ہاتھ سے بوتل میں پانی بھرنا
اول
مکرم کریم الدین شمس صاحب
دوم
مکرم معلم عبد اللہ رمضان Rundo صاحب
Marble & Spoon Race
اول
(خاکسار ) شہاب احمد
دوم
مکرم معلم عبد اللہ رمضان Rundo صاحب
میوزیکل چیئر
اول
مکرم معلم عبد اللہ رمضان Rundo صاحب
دوم
(خاکسار ) شہاب احمد
سالانہ ورزشی مقابلہ جات 2022ء میں :
بہترین کھلاڑی
عزیزم شریف Ngali
بہترین گروپ
شفقت
تقسیم انعامات کے بعد مکرم امیر و مشنری انچارج نے اپنے خطاب میں جامعہ انتظامیہ کو سالانہ ورزشی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ معلمین سلسلہ کو ہمیشہ کھیلوں میں شرکت کرنی چاہیے۔ اس طرح صحت مند جسم کے ساتھ ہی صحت مند دماغ زیادہ بہتر طور پر جماعت کی خدمت کرسکتا ہے۔ آخر میں پرنسپل صاحب جامعہ نے مہمانان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ سالانہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد ہر لحا ظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مختلف مضامین اور جماعتی خبروں سے آگاہ رہنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں