مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 06 تا 13؍نومبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديہ ٔقارئين ہے:

٭…06؍نومبر بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ بیلجیم کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ (اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنيشنل 18؍ نومبر 2022ء)

٭…11؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…حضورِ انور نے آج شام کو ایک خادم کی موٹر کو متبرک فرمایا۔

٭…12؍نومبر بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر و عصر درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ ثمینہ بشیر بنت مکرم محمد بشیر صاحب (پاکستان) ہمراہ مکرم لبید احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ پاکستان) ابن مکرم طارق محمود کھوکھر صاحب (مربی سلسلہ)

٭…عزیزہ افراء بشریٰ میر بنت مکرم رفیق احمد ہاشمی صاحب (بیلجیم) ہمراہ مکرم میر اسامہ نسیم صاحب ابن مکرم میر نسیم الرشید صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ صباحت احسان اللہ (واقفہ نو) بنت مکرم احسان اللہ صاحب (بیلجیم) ہمراہ مکرم شمائل احمد شاد صاحب ابن مکرم محمد اکبر شاد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ مدیحہ طارق بنت مکرم محمد لقمان طارق صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم سیف احمد صاحب ابن مکرم ناصر احمد صاحب (یوکے)

٭…13؍نومبر بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔اس کی تفصیلی رپورٹ ملاحظہ فرمائیےآئندہ کسی شمارے میں

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button