یورپ (رپورٹس)

’’معیاری تعلیم اور اخلاقی اقدار کے ذریعے باہمی روابط کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر جنیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں جماعتِ احمدیہ کے نمائندہ کی شرکت

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مورخہ 17 تا 19؍اکتوبر 2022ء سوئٹزرلینڈ کے معروف عالمی شہرت یافتہ شہر جنیوا میں ’’معیاری تعلیم اور اخلاقی اقدار کے ذریعے باہمی روابط کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں مختلف ممالک سے مذہبی رہنماؤں خصوصاً آرک بشپ آف ویٹیکن اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے منتظمین کی دعوت و درخواست پر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کے شعبہ امور خارجہ کی طرف سے مکرم محمود الرحمٰن انور صاحب نیشنل سیکرٹری امور خارجہ نے کانفرنس میں شرکت۔

محترم سیکرٹری صاحب امور خارجہ نے کانفرنس میں اپنی تقریر میں قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں اور پیارے آقا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کے خطابات کے اقتباسات کی مدد سے انسانی بھائی چارے کے فروغ اور عالمی امن عامہ کے قیام کے حوالے سے عالمگیر جماعت احمدیہ کی خدمات اور کوششوں کا ذکر کیا جسے کانفرنس کے شرکاء نے بہت پسند کیا۔ اور یوں جماعت احمدیہ کا محبت بھرا پر امن پیغام کانفرنس میں موجود سینکڑوں احباب کے علاوہ 50 سے زائد ممالک میں براہ راست نشریات سے استفادہ کرنے والی دنیا کی کثیر تعداد تک بھی پہنچا۔

اس کانفرنس میں شرکاء کے استفادہ کے لیے مختلف ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ محترم سیکرٹری صاحب امور خارجہ کو بھی ان ورکشاپس پر بالخصوص نوجوان طالب علموں سے تعلیمی امور پر دلچسپ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔

اس کانفرنس میں جماعتی نمائندے کی شمولیت کی وجہ سے مختلف تنظیموں سے جماعت احمدیہ کے اچھے تعلقات استوار ہوئے۔

کانفرنس میں شریک تنظیموں نے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button