متفرق مضامین
وہ آسمان کا نور، زمین کی امان اور صادقوں کے امام ہوتے ہیں(علاماتُ المقرَّبین)
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان میں کوئی یبوست نہیں پائے گا اورنہ تو انہیں بخیل کی مانند پائے گا۔ تو انہیں پائے گا کہ وہ اللہ کی خاطر اور اس سے پُرخلوص محبت کے لئے اپنی جانوں کو بیچتے ہیں اور اس کی رضا کی خاطر اس کی مخلوق سے ہمدردی کرتے ہیں اور تو انہیں دلّالوں کی طرح نہیں پائے گا۔ لئیم اور کمینہ (شخص) انہیں مفتری تصور کرتا ہے حالانکہ وہ آسمان کا نور ، زمین کی امان اور صادقوں کے امام ہوتے ہیں ۔ (علامات المقربین مترجم اردو صفحہ نمبر51)