اطلاعات واعلانات
٭… شمیم احمدصاحب ولد چودھری غلام حسین صاحب العین ، یو اے ای تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی محترم چودھری پرویز احمد صاحب ایڈووکیٹ ولد چودھری غلام حسین صاحب آف دارالرحمت وسطی ربوه حال مقیم جرمنی مورخہ 5؍اکتوبر2022ء کو بقضائےالٰہی وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مر حوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ جنازہ 16؍اکتوبر کور بوہ لایا گیا جہاں احاطہ دفاتر صدرا نجمن احمدیه ربوه میں محترم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد (مقامی) نے نمازِ جنازہ پڑھائی بہشتی مقبرہ توسیع (طاہر آباد) میں تدفین کے بعد مکرم نصیر احمد بدر صاحب نے دعا کروائی۔
مرحوم کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے ، چار بیٹیاں، تین پوتیاں ، چار نواسے اور تین نواسیاں شامل ہیں۔
احبابِ جماعت سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭