افریقہ (رپورٹس)

پہلا ہیلتھ سیمینار جماعت بندوکو، آئیوری کوسٹ

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بندوکو (Bondoukou) آئیوری کوسٹ کو اپنا پہلا ایک روزہ ہیلتھ سیمینارمورخہ 02؍اکتوبر 2022ء کو شہر کی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں منعقد کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس سیمینار میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر آنیومےصاحب (Dr Anoumay)، جو کہ ریجنل سرکاری ہسپتال میں بطور ڈاکٹر خدمت انجام دے رہے ہیں، کو دعوت شرکت دی گئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم نیز فرنچ ترجمہ کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد مکرم احمد ساوادوگو صاحب (Sawadogou Ahmadou) معلم سلسلہ بندوکو شہر نے ’’اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صحت کے اصول‘‘ کے عنوان سے تقریر کی۔ جس کے بعد مہمان خصوصی نے ایک مختصر تقریر کی اور اس کے بعد تفصیلی طور پر مختلف بیماریوں کے متعلق حاضرین کو آگاہی فراہم کی اور مقامی طور پر موجود مختلف غلط شبہات کا ازالہ بھی کیا جن میں خاص طور پر شوگر، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور بلڈ پریشر شامل تھے کیونکہ مقامی آبادی نسبتاً ان بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتی ہے نیز شاملین کو روزانہ کی متناسب خوراک کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں سوال و جواب کا پروگرام ہوا اور ڈاکٹر صاحب نے حاضرین کے صحت کے متعلقہ سوالات کے جوابات دیے۔ اس کے بعد ریجنل مشنری مکرم شاہد احمد مسعود صاحب نے اس پروگرام کی اختتامی تقریر کی جس میں انہوں نے ڈاکٹر صاحب اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں بفضلہ تعالیٰ 28 افراد شریک ہوئے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کے دوررس اثرات مرتب فرمائے نیز عوام الناس کو صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بیماریوں سے بچنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button