یورپ (رپورٹس)

ناروے کے شہر Tonsberg میں تبلیغی سٹال

(میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے)

ناروے کا Tonsberg نامی شہر دار الحکومت اوسلو کے جنوب مغرب میں سمندر کے کنارے آباد ہے۔ اس شہر کی خصوصیت یہ ہے ملحقہ سمندر کے کنارے کا نام End of the World ہے۔ پرانے زمانہ میں لوگ اسے دنیا کا آخری کنارہ سمجھتے تھے۔ خلافت رابعہ کے دور میں یہاں نئی جماعت کا قیام عمل میں آیا تو حضور رحمہ اللہ کی خدمت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام “میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا” کو عملی طور پر پورا ہونے کی خوشخبری سنائی گئی۔

مورخہ 17؍ستمبر 2022ء کو یہاں ایک ثقافتی میلہ منعقد ہوا جس میں جماعت احمدیہ کو دو سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ ایک سٹال پر کتب، لٹریچر اور قرآن پاک کے مختلف تراجم کی نمائش کا اہتمام تھا جبکہ دوسرے سٹال پر کھانے پینے کا انتظام کیا کیا تھا اور جماعت کی طرف سے مفت بریانی پیش کی گئی۔ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، نائب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ ناروے بھی سٹال پر موجود رہے۔ تقریباً 200 احباب سٹال پر آکر مستفیض ہوئے اور سوالات کے جواب حاصل کرتے رہے اور ساتھ ساتھ لذیذ بریانی سے لطف اندوز ہوتے رہے جو سیکریٹری ضیافت مکرم محمد احمد صاحب نے بڑی محنت سے تیار کی تھی۔

یہ میلہ گھنٹوں جاری رہا اور عیسائی، سکھ اور مسلمان ہمارے سٹال پر آ کر مستفیض ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button