امریکہ (رپورٹس)دورہ امریکہ ستمبر؍اکتوبر 2022ءمتفرق شعراء

زائن ۔امریکہ کی ’’مسجد فتحِ عظیم‘‘ کے افتتاح کے موقع پر

ہو مبارک افتتاحِ مسجدِ فتحِ عظیم

شکر سے معمور ہے ہر سینہ اے ربِ کریم

’’آسماں سے ہے چلی توحیدِ خالق کی ہوا‘‘

تُو بدل دے شرک کو توحید میں میرے رحیم

عاشقانِ مصطفیٰ کی روح سجدہ ریز ہے

مر رہا ہے غیض میں چھوٹا بڑا ہر اِک غنیم

قادرِ مطلق خدا کے گھر سے پھیلے کی ضیاء

ہر گلی کوچے میں اب مہکے گی یہ بادِنسیم

دیکھیے سورج طلوع ہوتا ہوا مغرب سے اب

دید سے مسرور کی روشن ہوئے رُوئے سقیم

میں بھی ہوں افضل اسی کے فیض کی ادنیٰ مثال

اے خدا روشن رہے ہم سب میں یہ قلبِ سلیم

(مرزا محمد افضل۔ سابق مربی سلسلہ کینیڈا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button