از افاضاتِ خلفائے احمدیت
نظام کی کامیابی اور ترقی کا انحصار قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی پر ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنےخطبہ جمعہ22؍ اگست2003ءمیں فرمایا:
نظام کی کامیابی اور ترقی کا انحصار اس نظام سے منسلک لوگوں اور اس نظام کے قواعدوضوابط کی مکمل پابندی پر ہوتا ہے۔… یاد رکھیں کہ دینی اور روحانی نظام چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے رسولوں کے ذریعہ اس دنیا میں قائم ہوتے ہیں اس لئے بہر حال انہی اصولوں کے مطابق چلنا ہوگا جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتائے ہیں اور نبی کے ذریعہ، انبیاء کے ذریعہ پہنچے اور اسلام میں آنحضرت ﷺ کے ذریعہ یہ نظام ہم تک پہنچا۔