افریقہ (رپورٹس)

نیشنل یوم وقارعمل، جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو مورخہ 28؍اگست 2022ء بروز اتوار ملک بھر کی مختلف جماعتوں میں یوم وقارعمل منانے کی توفیق ملی۔ تمام ریجنز کے مبلغین کرام نے اپنے اپنے ریجنز کی سب جماعتوں میں قبل از وقت ہی وقار عمل کے سلسلہ میں اطلاع و انتظامات کروا دیے تھے جس کے تحت مقررہ دن ملک کی اکثر جماعتوں میں وقار عمل کا اہتمام کیا گیا۔ کئی جگہوں پر اس دن کا باقاعدہ آغاز باجماعت نماز تہجد کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد نماز فجرادا کی گئی اور درس ہوا۔ بعد ازاں وقار عمل کا آغاز کیا گیا۔

ملک بھر کے 19 ریجنز کے مبلغین کرام کی قیادت میں احباب کرام نے اس وقار عمل بھرپور حصہ لیا جس کے تحت جماعتی مساجد، نماز سنٹرز، مشن ہاؤسز، جماعتی زمین کی صفائی نیز گزر گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں لگی جھاڑیوں کو صاف کرنے کا کام بھی کیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام ریجنز کی تقریباً 90 جماعتوں میں مختلف مقامات پر وقار عمل کا انعقاد کیا گیا جہاں فی وقار عمل 2 گھنٹے سے زائد ٹائم دیا گیا۔ کئی مقامات پر غیر از جماعت احباب نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا۔ بعد از وقار عمل متعدد مقامات پر کلو جمیعاً کا بھی اہتمام تھا جس کے تحت احباب جماعت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ بعد از دعا وقار عمل کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت آئیوری کوسٹ کی مساعی کو بپایہ قبولیت جگہ عطا کرے نیز احباب جماعت کو آئندہ بھی مزید جوش و جذبہ کے ساتھ جماعتی کاموں کو کرنے کی توفیق عطا کرتا جائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button