مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 29؍اگست تا 04؍ستمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…02؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم عمر ارقوب صاحب (سابق صدر جماعت جنوبی فلسطین)، مکرم شیخ ناصر احمد صاحب آف تھرپارکر، سندھ، مکرم ملک سلطان احمد صاحب (معلم وقف جدید) اور مکرم محبوب احمد راجیکی صاحب آف منڈی بہاؤ الدین پاکستان کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔

٭…03؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدرج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ سائرہ وحید (واقفہ نو) بنت مکرم وحید احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم سعد غنی صاحب (واقف نو) ابن مکرم لقمان احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ لین عودہ (واقفہ نو) بنت مکرم عبد القادر عودہ صاحب (مسی ساگا۔ کینیڈا) ہمراہ مکرم عمیر احمد ملک صاحب ابن مکرم شمیم احمد ملک صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ عائشہ احمد بنت مکرم مسعود احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم وجدان قدوس کاشف صاحب ابن مکرم قدوس کاشف صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ سیدہ قدسیہ خالد (واقفہ نو) بنت مکرم سید خالد احمد صاحب (ناظر اعلیٰ ربوہ) ہمراہ مکرم سید قاصد صالح احمد صاحب (واقف نو) ابن مکرم سید ابراہیم منیب احمد صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ مریم صدیقہ احمد بنت مکرم سید غلام احمد صاحب فرخ (چیئر مین ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز۔ پاکستان) ہمراہ مکرم مرزا اسامہ بشیر احمد صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم مرزا محمود احمد صاحب (مرکزی آڈیٹر۔ یوکے)

٭…عزیزہ صوفیہ مظفر (واقفہ نو) بنت مکرم مظفر احمد صاحب قمر (کارکن نظارت علیا ربوہ) ہمراہ مکرم سید عدیل احمد صاحب (واقف زندگی۔ ربوہ) ابن مکرم سید قاسم احمد صاحب (ناظر زراعت ربوہ)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button