مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 22تا 28؍اگست 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…18؍اگست بروز جمعرات: حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ عافیہ احمد بنت مکرم اسفندیار منیب صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم دانش محمود طاہر صاحب کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…22؍اگست بروز سوموار: آج شام نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں تشریف لاکر مکرم مرزا نورالدین احمدصاحب ابن مکرم مرزا غلام قادر صاحب شہید اور عزیزہ نادیہ مناہل خان غوری بنت مکرم عبدالصبور خان غوری صاحب (یوکے) کی تقریبِ ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔

٭…23؍اگست بروز منگل: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ محمودہ باسط صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالباسط شاہد صاحب یوکے کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…25؍اگست بروز جمعرات: حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ انیلہ محمود بنت مکرم طارق محمود جٹ صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم داؤدن احمد خان صاحب کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…26؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 5)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button