یورپ (رپورٹس)

جرمنی سے 26 احباب جماعت پر مشتمل سائکلنگ گروپ کی حدیقۃ المہدی آمد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ جرمنی کے 26 احباب جماعت سائکل پر 950 کے قریب کلومیٹر کا سفر طے کرکے جلسہ سالانہ یوکے میں شامل ہونے کے لیے بخیر و عافیت حدیقۃ المہدی پہنچ گئے ہیں۔

مورخہ 31؍جولائی بروز سوموار مکرم عبد اللہ واگس ہاوزر صاحب امیر جماعت احمدیہ جرمنی کی قیادت میں ناصر باغ، Gross Gerau، جرمنی سے 5 احباب سائکل ٹور پر روانہ ہوئے اور مسجد طاہر، Koblenz سے ہوتے ہوئے 260km کا سفر طے کرنے کے بعد مسجد منصور، Aachen پہنچے اور یہاں رات قیام کیا۔

مسجد طاہر، Koblenzجرمنی
مسجد منصور، Aachen

یکم اگست کی صبح Aachen میں سائکلنگ گروپ کے دیگر ممبران قافلہ میں شامل ہو گئے اور یہاں سے پھر کُل 26 احباب نے جرمنی کے باڈر پر موجود مسجد ناصر سے بیلجیم کے شہر Brussels کا رُخ کیا۔ یہ سفر 150km کا تھا۔

بیلجیم میں قیام کرنے کے بعد 02؍اگست کی صبح قافلہ پھر روانہ ہوگیا ہے اور فرانس سے ہوتا ہوا، Ferry پر سمندر پار کرکے برطانیہ کی سر زمین میں داخل ہوا۔ یہ رات اس گروپ نے شہر Folkstone میں گزاری۔

Folkstone

03؍اگست کی صبح قافلہ 120km سائکلنگ کرنے کے بعد شام کو مسجد نور، Crawley پہنچا۔ مسجد نور میں رات قیام کے بعد کل، یعنی 04؍اگست کو قافلہ منزل مقصود یعنی حدیقۃ المہدی کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں کچھ دیر بیت الفتوح، مورڈن میں بھی قیام کیا۔ برطانیہ وقت کے مطابق شام سوا آٹھ بجے کے قریب یہ قافلہ بخیر و عافیت حدیقۃ المہدی پہنچ گیا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی ممبران قابفلہ کو حضور انور کی اقتدا میں نماز مغرب و عشاء ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

اس گروپ میں 10 مربیان سلسلہ بھی شامل تھے۔ سفر کے دوران قافلہ ممبران کو نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ الحمد للہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button