صحت

بھنڈی کے فوائد

green okra vegetable texture as nice food background

بھنڈی ہماری معمول کی غذا میں شامل ہے لیکن اس کی افادیت کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ بھنڈی کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں:

٭…ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے

بھنڈی کیلشیم (Calcium)سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ بھنڈی کے ساتھ مچھلی یا کیلے وغیرہ کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو زیادہ بہتر بنادیتا ہے۔

٭…تھکاوٹ دور کرنےمیں مفید

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے بھنڈی جسمانی توانائی کی سطح بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور مسلز (muscles)کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

تناؤ سے نجات

اس میں وٹامن بی پایا جاتا ہے جس سے قدرتی طور پر مزاج خوشگوار ہوتا ہےاور ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہےجبکہ دماغی طاقت بھی بڑھتی ہے۔

٭…بے وقت کھانے سے روکے

بھنڈی میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے جس کے باعث دن بھر میں بے وقت کھانے کا امکان کم ہوجاتا ہے اور جسمانی وزن کو اعتدال میں رکھنا یا اس میں کمی لانا ممکن ہوجاتا ہے۔

٭…ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین سبزی

بھنڈی کی جِلد اور بیج blood glucose levelکو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید سبزی ہے۔ اس میں موجود انزائمز (Enzymes)انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ اس کا لبلبہ انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔

ذیابیطس کےلیے ایک گھریلو نسخہ

یہ نسخہ شوگر لیول کم کرنے کے لیے مفید ہے۔تین عدد بھنڈیاں لےکر اُن کے سرے کاٹ دیں، اور ہر بھنڈی پر چھری سے ایک ایک چیرا لگا دیں تاکہ اُس کے اندر جو لیس ہوتی ہے وہ باہر نکلنی شروع ہوجائے۔ اب بھنڈیوں کو ایک کپ پانی میں ساری رات پڑا رہنے دیں۔صبح ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد بھنڈیا ں کپ سے نکال دیں اور پانی پی لیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button