مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 11 تا 17؍جولائی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…15؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صديقؓ کے دَور خلافت ميں باغیوں کے خلاف لڑی جانے والی گیارھویں مہم کا تفصيلي تذکرہ فرمایا۔

٭…16؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عبد الباسط بھٹی صاحب (اسلام آباد، یوکے) ابن مکرم عبد العزیز بھٹی صاحب کی نمازِ جنازہ حاضر اور 08 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل 07 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ باسمہ میر بنت مکرم تنویر احمد میر صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم اسامہ بٹ صاحب (مربی سلسلہ۔ الفضل انٹرنیشنل لندن) ابن مکرم طاہر محمود بٹ صاحب

٭…عزیزہ نورہان عودہ بنت مکرم جمال عودہ صاحب (کبابیر) ہمراہ مکرم عمادالدین المصری صاحب (مربی سلسلہ۔ کبابیر) ابن مکرم حسین المصری صاحب

٭…عزیزہ عریشہ اتیب طاہر بنت مکرم بشیر احمد طاہر صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم کامران احمد شمس رانا صاحب (مربی سلسلہ۔ الفضل انٹرنیشنل لندن) ابن مکرم رانا مشہود احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ یوکے)

٭…عزیزہ طوبیٰ احمد بنت مکرم بشارت احمد صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ مکرم زکی احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم مسرور احمد صاحب

٭…عزیزہ نگارش محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم وقاص محمود صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم مسعود احمد رافع صاحب ابن مکرم مشہود احمد قریشی صاحب(سویڈن)

٭…عزیزہ رومانہ امتیاز بنت مکرم محمد امتیاز حمید صاحب (ٹلفورڈ۔یوکے) ہمراہ مکرم منیب احمد بھٹی صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مجید احمد بھٹی صاحب (فارنہم ۔یوکے)

٭…عزیزہ امۃ الحفیظ عبدالرفیع بنت مکرم عبدالرفیع عبدالحسن صاحب (گلاسگو۔یوکے) ہمراہ مکرم نبیل زاہد صاحب ابن مکرم نصراللہ زاہد صاحب (یوکے)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button