کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

اللہ کا ذکر قلوب کو اطمینان عطا کرتا ہے

قرآن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعاليٰ کا ذکر ايسي شئے ہے جو قلوب کو اطمينان عطا کرتا ہے۔ جیسا کہ فرمايا اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ (الرعد:29)پس جہاں تک ممکن ہو ذکرالٰہي کرتا رہے اسي سے اطمينان حاصل ہو گا۔ ہاں اس کے واسطے صبر اور محنت درکار ہے۔ اگر گھبرا جاتا اور تھک جاتا ہے تو پھر يہ اطمينان نصيب نہيں ہوسکتا۔…مومن جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک تعلق پیدا کرکے استقامت اور صبر کا نمونہ دکھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس پر مہر بانی کرتا ہے اور اسے وہ ذوق شوق اور معرفت عطا کرتا ہے جس کا وہ طالب ہوتا ہے۔

(ملفوظات جلد7صفحہ 311-312، ایڈیشن 1984ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button