اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭… خواجہ صفی الدین قمر صاحب کارکن دفتر امورعامہ لندن تحریر کرتے ہیں کہ مکرم خواجہ نعیم الدین قمرصاحب ابن مولانا قمرالدین فاضل مرحوم 26؍ جون کو مختصر علالت کے بعد فضل عمر ہسپتال ربوہ میں وفات پا گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک ، درویش صفت انسان اور خلافت کے شیدائی تھے۔ ہر وقت نہایت صاف ستھرے لباس میں رہتے اور ان کی سادگی، عاجزی اور ملنساری کی وجہ سے کوئی یہ محسوس نہیں کر سکتا تھا کہ وہ ذہنی بیمار ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ جب قصر خلافت سے نکلتے تو برادرم نعیم سیلوٹ کرتے۔آپؒ نے از راہ شفقت کار روک کر متعدد بار شرف مصافحہ بخشا ۔حضورؒ نے ماہانہ وظیفہ سے نوازے رکھا ۔ مرحوم کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے ہومیوپیتھی کلاسز میں یاد رکھ کر ایسے مریضوں کا علاج تجویز کیا۔حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مختلف وقتوں میں بےشمار عنایات و شفقتیں اور توجہ سارے خاندان کو بھلائے سے نہیں بھولے گی۔ ایک دفعہ دفتر امورعامہ ربوہ کی معرفت شناختی کارڈ؍ پاسپورٹ برائے ملاقات و زیارت قادیان بنوا کر دیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی شفقت سے مرحوم کو رہائش اور علاج کی ہر طرح کی سہولت مہیا تھی۔

نعیم مرحوم حضرت میاں خیر الدین سیکھوانیؓ صحابی یکے از313کے پوتےاور مولانا قمرالدین فاضل مرحوم صدر اول خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے بیٹے تھے۔ امیر جماعت یوکے رفیق احمد حیات صاحب کے ماموں اور خواجہ منیر الدین صاحب کارکن وکالت تبشیر و دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن کے چھوٹے بھائی تھے۔

نعیم مرحوم کی بہن امۃ العزیز صاحبہ بنت مولانا قمر الدین فاضل مرحوم کو بھائی کی غیر معمولی خدمت کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت و مغفرت کا سلوک فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button