افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو کے ریجن ددگو میں تقریب آمین اور پکنک مجلس خدام الاحمدیہ

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

ریجن دوگو میں تقریب آمین

جماعت احمدیہ عالمگیر دنیا بھر میں قرآن مجید کی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔ برکینافاسو میں بھی ایک پروگرام کے تحت تعلیم القرآن کی کللاسز جاری ہیں۔ مرکزی مبلغین، لوکل مبلغین، معلمین، ذیلی تنظیمیں اور دیگر اساتذہ قرآن مجید پڑھانے میں مصروف ہیں۔ تاکہ دنیا کے اس دور دراز خطے میں بھی قرآ ن مجید کے نور سے ہر طرف روشنی ہو۔ جب کسی ریجن میں ایک تعداد قرآن مجید ناظرہ کا دور ختم کر لیتی ہے تو وہاں تقریب آمین کی جاتی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی تحریص ہو اور قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانےکی طرف اور زیادہ توجہ ہو۔

اسی سلسلہ میں ددگو، ریجن میں مورخہ 15؍جون 2022ء کو تقریب آمین منعقد ہوئی۔ مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینافاسو نیشنل ہیڈ کواٹرز واگا دوگو سے ایک وفد کے ساتھ ددگو تشریف لائے۔ آپ کے ساتھ وفد میں کونے داؤدا صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسواور نائب صدر مجلس شامل تھے۔بعد از نماز ظہر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو وتارا ابراہیم صاحب نے کی۔ بعد ازاں زعیم علاقہ مجلس انصار اللہ بناؤ یوسف صاحب نے استقبالیہ کلمات کہے۔

امیر صاحب نے تقریب آمین میں شامل خدام اور اطفال سے قرآن مجید سنا۔ قرآن مجید سننے کے بعد امیر صاحب نے شاملین میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ آخر پر آپ نے اختتامی کلمات کہے اور دعاکروائی۔ مجموعی طور پر 100 سے زائد احباب جماعت نے اس تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے اختتام پر سب حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس تقریب آمین میں 9اطفال اور15 خدام شامل ہوئے۔ ان سب کے نام بغرض دعا درج ذیل ہیں۔

اطفال:

GO ALASSANE, SOGOBA KARIME, OULA AROUNA, SIDIBÉ ZAKARIA, SIDIBÉ ADAMA, SANKARA ALY, TRAORÉ SY BAMOUSSA, GNÉMÉ MODOU, SANGARÉ ADAMA

خدام:

SANGUISSO AMIDOU, KARAMBIRI AROUNA, ZONNO SIDIKI, ZOROMÉ SEYDOU, ZOROMÉ SOULEYMANE, ZOROMÉ YAYA, KONATÉ kALIDOU, ZON LASSINA, OUATTARA IBRAHIM, KONATÉ SYNALY, ZERBO IBlNE ABASS, SAWADOGO NASIR, SIDIBÉ OUSMANE, KONATÉ MIKAILOU, ZERBO AROUNA

ریجن ددگو میں مجلس خدام الاحمدیہ کی پکنک

مجلس خدام الاحمدیہ ددگو ریجن، برکینافاسو نے مورخہ 16؍جون 2022ء کو خدام کی پکنک کا ایک پروگرام بنایا جس کے مہمان خصوصی مکرم امیر صاحب برکینافاسو تھے۔

ریجن کی تین مجالس کاری، دُودُو اور واراکوئی کے ایک صد خدام اس پکنک میں شامل ہوئے۔ پکنک کے جملہ اخراجات ان تینوں مجالس نے برداشت کیے۔ پکنک میں مکرم امیر صاحب کے علاوہ، مکرم کونے داؤدا صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو، نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ، ریجنل قائد ددگو، ریجنل مشنری ددگو اور ددگو ریجن کے تمام لوکل مبلغین اور معلمین نے شرکت کی۔

پکنک کےموقع پر ایک مختصر سی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دوران سال ریجن میں بہترین کارکردگی اور نمایاں کام کرنے والے معلمین اور لوکل مبلغین کرام کو ریجن کی طرف سے انعامات دیے گئے۔ تقسیم انعامات کے بعد امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ اس پروگروم سے خدام میں مل جل کر جماعتی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ نمایاں طور پر خدمت کرنے والوں کے لیے نیک تمناؤ ں کے اظہار کے علاوہ مسابقت بالخیر کا جذبہ بھی پیدا ہوا۔ مکرم امیر صاحب، صدر مجلس خدام الاحمدیہ اور دیگر عہدیداران احباب جماعت کے ساتھ گھل مل گئے ان خوبصورت لمحات کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ آخر پر تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کو مزید ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button