اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭…خلیل احمد صاحب سیکرٹری ضیافت حلقہ ہاربرگ جرمنی اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی پھوپھی وخوشدامن محترمہ رضیہ سلطانہ رانی صاحبہ اہلیہ محترم اظہر احمد مرحوم مورخہ 26مئی 2022ء بعمر 73سال جرمنی میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کرکے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون

مرحومہ نہایت مخلص ،صوم وصلوٰۃ کی پابند، دعاگو، مہمان نواز اور خلافت سے گہری محبت رکھنے والی خاتون تھیں۔ ایک سال قبل آپ کے سب سےچھوٹے بیٹے آصف عظیم اظہر کی وفات ہوئی جس پر آپ نے بہت صبراور حوصلہ کا مظاہرہ کیا۔آپ مکرم ومحترم مولوی محمد صدیق صاحب ننگلی سابق مبلغ ومربی سلسلہ مرحوم کی چھوٹی ہمشیرہ اور مکرم محمود احمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ یوکے کی پھوپھی تھیں۔

مورخہ28مئی بروز ہفتہ بیت الرشید ہمبرگ میں مکرم شکیل احمدصاحب مربی سلسلہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں آپ کا جسد خاکی ربوہ لے جایا گیا اورمورخہ 6جون کو دارالضیافت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بہشتی مقبرہ طاہر آباد میں تدفین عمل میں آئی ۔

آپ نےپسماندگان میں چار بیٹےاکبر احمد،انور احمد قمر،فیصل جاوید، کاشف جاوید اور ایک بیٹی نازیہ نورین اظہر (صدرلجنہ حلقہ ہاربرگ)اورمتعدد پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں یادگار چھوڑے ہیں ۔آپ کے تمام بچے جرمنی میں مقیم ہیں ۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے رحمت و مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئےجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائےاور مرحومہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button