یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ریجن Rheinland Pfalz، جرمنی کی علمی ریلی

(جاوید اقبال ناصر۔مربی سلسلہ جرمنی)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ریجن Rheinland Pfalz، جرمنی کی علمی ریلی کا انعقاد مورخہ 6 جون 2022ء کو مسجد حمد Wittlichمیں ہوا۔ اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں مکرم انیس احمد صاحب ریجنل قائد، سید البار احمدصاحب نائب ریجنل قائد اور مکرم اُسامہ قمر صاحب ناظم اعلیٰ اجتماع و قائد مجلسWittlichنے بھر پور کردار ادا کیا۔

اجتماع کے روز صبح 9 بجے خدام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا، جاہد احمد ناصر صاحب نے رجسٹریشن کے فرائض انجام دیے۔ ناشتہ کروانے والی ٹیم نے ناشتہ کرواکر مہمان داری کا آغاز کیا۔ اس ٹیم میں ذیشان احمدبٹ ، ابرار حسین ،بلال حسین ، مامون احمد اور ہماری جماعت کےایک فعال طفل حسام جاوید رانا شامل تھے۔

وقت ِمقررہ پر افتتاحی تقریب عمل میں آئی جس کی صدارت مکرم سلمان طیب صاحب مہتمم تعلیم نے کی جو کہ مکرم صدر صاحب خدام الاحمدیہ جرمنی کی نمائند گی میں تشریف لائے تھے۔ تلاوت قرآن کریم اور اردو ترجمہ عزیزم حافظ ثاقب محمود صاحب نے پیش کیا۔ تلاوت کی گئی آیات کاجرمن ترجمہ عمران ظفر صاحب نےپیش کیا۔ خدام کا عہدمرکزی نمائندہ نے دہرایا۔ نظم پڑھنے کی توفیق مصباح الرحمان صاحب کوملی۔ افتتاحی کلمات خاکسار کے حصے میں آئے۔ خاکسار نے خدام کو نماز قائم کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اس کے فوائدو ثمرات بیان کیے اوراس کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے اللہ تعالیٰ کے افضال وبرکات کا ذکر بھی کیا۔ اس کے بعد چند ایک سنہری الفاظ مرکزی مہمان نے پیش کیے اور حاضرین کو خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ بعدہٗ علمی مقابلہ جات کی باری آئی۔ ان مقابلہ جات کی نگرانی منورکاشف صاحب نے بھر پور حق ادا کر تے ہوئے کی۔ منصفی کے فرائض خاکسار کےساتھ دو مربیان کرام مکرم انصر احمدصاحب ، مکرم مصور احمد شمس صاحب اورلوکل جماعت کے صدر مکرم طاہراحمد ظفر صاحب نے ادا کیے۔ تلاوت، حفظ قرآن،نظم، تقریر اردو وجرمن کے مقابلہ کے لیے خدام میدان میں آئے۔ منصفین کرام نے کافی محنت کے ساتھ جانچ وپڑتال کرکےمقابلہ جات میں اوّل ، دوم او رسوم آنے والے خدام کا نتیجہ مرتب کیا۔ پوزیشن لینے والے خدام نے انعامات مربیانِ کرام سے وصول کیے۔اختتامی کلمات منورکاشف صاحب نے کہےاور مکرم صدرصاحب خدام الاحمدیہ کا پیغام حاضرین تک پہنچاتےہوئے تمام خدام کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی کے اختتام پر نعرہ ہائے تکبیر کی صداؤں سے خدام نے ماحول کو گرم کیا۔ نمازِظہرو عصر کی ادائیگی کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کھانا پکانے کی ذمہ داری مقامی کھانے کی ٹیم نے ادا کی جس کے نگران سیکرٹری ضیافت رانا جاوید اقبال صاحب تھے۔ ان کے ساتھ قمر زمان صاحب اور چودھری فراز احمد نے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے فرض کو ادا کیا۔ آب و طعام کو تقسیم کرنے کے فرائض محمدشاہد بٹ صاحب اور ان کی ٹیم نے ادا کیے۔ وائنڈ اپ اور وقار عمل کےلیے مامون احمد، ابرار احمد،جاہد احمد ناصر، ارشد علی اور شفیق بٹ صاحبان نے اپنے آپ کو پیش کیااور مسجد کی صفائی وستھرائی میں مدد کی۔یوں یہ پُر وقار مجلس ایک نیا ولولہ خدام کے دلوں میں پیدا کرتی ہوئی اپنے اختتام کو پہنچی۔شرکاء کی تعداد 120 تک نوٹ کی گئی۔ اللہ تعالیٰ اس ریلی کو کامیاب بنانے اوراس میں شامل ہونے والوں کے ساتھ ہو اور اپنےہر قسم کےخزانوں میں سے ان کو وافر حصّہ عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button