مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 13 تا 19؍جون 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…17؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بابرکت دور میں باغی مرتدین کے خلاف ہونے والے بعض معرکوں کا ایمان افروز تفصیلی تذکرہ فرمایا۔

٭…18؍جون بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ راشدہ وسیم بھٹی صاحبہ (نارتھ ویلز، یوکے) اہلیہ مکرم قاضی ناصر احمد بھٹی صاحب (مرحوم) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل 6 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ  انیلہ محمود(واقفۂ نو) بنت مکرم طارق محمود صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم داؤد احمد خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم احسان الصمد خان صاحب (کرائیڈن۔یوکے)

٭…عزیزہ ڈاکٹر مریم لطیف (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر لطیف احمد مبشر صاحب (سکنتھورپ۔ یوکے) ہمراہ مکرم ڈاکٹر برہان بیگ مرزا صاحب (واقفِ نو) ابن  مکرم محمود بیگ مرزا صاحب (ہیز۔ یوکے)

٭…عزیزہ ودیعہ مرزا بنت مکرم محمود بیگ مرزا صاحب (ہیز۔یوکے) ہمراہ مکرم کامران مظفر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب (سکنتھورپ۔ یوکے)

٭…عزیزہ  ہانیہ یاسین (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالحمید یاسین صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم نبیل احمد صاحب ابن مکرم ندیم احمد صاحب (کرائیڈن۔ یوکے)

٭…عزیزہ سینم سائرہ شاہ بنت مکرم عامر سیف اللہ شاہ صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم سید فہد فاروق بخاری صاحب (واقفِ نو) ابن  مکرم سید فاروق ظفر بخاری صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ  مائرہ مسعود بنت مکرم مسعود احمد صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم رانا شعیب احمد خان صاحب ابن  مکرم عبدالشکور خان صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…19؍جون بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے خدام الاحمدیہ بریزبن، آسٹریلیا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button