مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 06تا 12؍جون 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…07؍جون بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 20ویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تصنیف ‘ہستی باری تعالیٰ کے دس دلائل’ پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭…10؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…11؍جون بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشریٰ حمید صاحبہ (سلاؤ۔ یوکے) اہلیہ مکرم چودھری حمید احمد صاحب (مرحوم) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج چار بجے Bishop Anba Angaelosکو حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…نماز عصر کے بعد سکاٹ لینڈ ریجن سے آئے ہوئے خدام کو مسجد مبارک کے باہر حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…12؍جون بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے خدام الاحمدیہ میلبورن، آسٹریلیا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button