یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی جماعت Wittlich میں تقریبِ آمین

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے جبکہ رسول پاکﷺ نے قرآن کریم پڑھنے، پڑھانے، سننے اور سنانے کا اجر بیان فرمایا ہے۔ ہماری جماعت میں جب کوئی بچہ یا بچی قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرتا یاکرتی ہے تو اس سے قرآن کریم ایک تقریب میں سنا جاتا ہے۔ اس مختصر اور بابرکت تقریب کو تقریبِ آمین کا نام دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کی ایک پُروقارتقریب مورخہ 29؍اپریل 2022ء بروز جمعۃالمبارک مسجد حمد ویٹلش(Wittlich) جرمنی میں ہوئی۔ جہاں شلوار قمیص میں ملبوس ایک جرمن احمدی بچے نے خاکسار کے کہنے پر قرآن کریم حاضرین کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ سورت الفاتحہ مکمل اور سورت البقرہ کی تین آیات انہوں نے سنائیں۔ بعدہُ خاکسار نےدعا کروائی۔ اس بچے کا نام Kiyan Khalid، ان کے والد محترم کا نام Jörg Mool صاحب ہے جبکہ ان کی والدہ محترمہ کانام Shumsa Khalidصاحبہ ہے۔Jörg Mool صاحب ہماری جماعت کے ایک جرمن احمدی دوست ہیں۔ اس دن یہ بچہ اور اس کے رشتہ دار بہت خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔ اس خوشی میں دوسرے احباب کوشامل کرنے کے لیے بچے کے والدین نے مٹھائی تقسیم کی۔ مکرم صدر صاحب جماعت نے اس بچے کو انعام سے بھی نوازا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کو احسن و خوبصورت آواز میں پڑھنے اور اس کے مطالب کوسمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button