مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 16تا 22؍مئی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…18؍مئی بروز بدھ: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 17ویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ‘اسلامی اصول کی فلاسفی’ کے چند صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭…19؍مئی بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشریٰ طاہرہ صاحبہ اہلیہ مکرم نذیر احمد گوندل صاحب (سکنتھورپ۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 04مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…20؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم عبد السلام صاحب شہید آف ایل پلاٹ اوکاڑہ، مکرم ذو الفقار احمد صاحب آف فیصل آباد اور مکرم ملک تبسّم مقصودصاحب آف کینیڈا کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…21؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ منیبہ ارشد بنت مکرم محمود ارشد صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ مکرم اسجد علی امجد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم امجد علی صاحب

٭…عزیزہ منیزہ فضل بنت مکرم فضل رحمان صاحب (لندن) ہمراہ مکرم مسعود طاہر صاحب (واقفِ زندگی۔ ایم ٹی اے) ابن مکرم مقصود طاہر صاحب

٭…عزیزہ امۃ النور مغل (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالغفار مغل صاحب (لندن) ہمراہ مکرم باسل محمود صاحب ابن مکرم آصف محمود صاحب (لندن)

٭…عزیزہ سمرا عابد بنت مکرم کریم عابد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم شہریار احمد شیخ صاحب ابن مکرم عمران محمود شیخ صاحب (لندن)

٭…22؍مئی بروز اتوار: حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن میں پڑھائی جس کے بعد مجلس مشاورت کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر یوکے، کینیڈا، امریکہ، جرمنی، بیلجیم اور گنی بساؤ کی مجالس مشاورت 2022ء کے نمائندگان سے طاہر ہال سے لائیو اختتامی خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اپنے خطاب میں نظامِ شوریٰ کے مقاصد و افادیت اور ممبران شوریٰ کی ذمہ داریاں تفصیل سے بیان فرمائیں۔ (تفصیلی رپورٹ آئندہ کسی قریبی شمارے میں ملاحظہ فرمائیں)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button