یورپ (رپورٹس)

انٹرنیشنل حجاب ڈے کے موقع پر لجنہ اماء اللہ ناروے کی سرگرمیاں

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ ناروے کو یکم فروری 2022ء کو انٹر نیشنل حجاب ڈے کے موقع پرچار مختلف جگہوں پر سٹینڈ لگانے کا موقع ملا۔ جن میں سے ایک شہر کے مرکز میں واقع نیشنل تھیٹر پر، ایک ہولمیلیا سینٹر میں، ایک نیتیدال میں اور ایک فولو میں لگایا گیا۔ اس موقع پر حجاب کے موضوع پر تیار شدہ 200سے زائد پمفلٹ 150لوگوں میں تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ دوسرا جماعتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ نیشنل تھیٹر میں سٹینڈ اوپن لگایا گیا تھا اور اس دن شدید برف باری ہورہی تھی اس کے باوجود ممبرات نے مستقل مزاجی سے ڈھائی گھنٹے ڈیوٹی دی۔ باقی تین سٹینڈ indoor تھے۔ ان سٹینڈ پر لٹریچر کے علاوہ حجاب بھی رکھے گئے تھے جو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی چالیس خواتین نے حاصل کیے اور بعض نے تو پہننا بھی سیکھا۔ پانچ ممبرات کے نارویجن زبان میں پردے کے موضوع پر لکھے گئے مضامین بھی مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے اور وہ دن جلد لائے جب اس ملک میں اسلام احمدیت کا بول بالا ہو۔

(رپورٹ: سلمانہ بتول احمد۔ نیشنل سیکرٹری تبلیغ لجنہ اماء اللہ ناروے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button