یورپ (رپورٹس)

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت بیرن Bern میں اسلام و قرآن کریم کی نمائش

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت بیرن (Bern) کی احمدیہ مسلم جماعت نے مورخہ 26؍مارچ 2022ء بروز ہفتہ لینگناؤ (Lengnau) میونسپلٹی میں اسلام و قرآن مجید کی نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ قصبہ سوئٹزرلینڈ کے Seelandعلاقے میں گرینچن(Grenchen) شہر کے قریب واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 5500 ہے۔

نمائش کے لیے شہر کے مرکزی علاقے کے اندر مارکیز لگائی گئی تھیں۔ افتتاحی تقریب کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

سب سے پہلے میونسپل صدر محترمہ سینڈرا ہوبر مولرSandra Huber-Müller نے تقریر کی۔

پھر جماعت سوئٹزرلینڈ کے امیر محترم ولید طارق تارنتسر صاحب نے جماعت کا اور جماعتی سرگرمیوں کا تعارف کروایا اور میونسپلٹی کی صدر محترمہ سینڈرا ہوبر مولر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرمحترم امیر صاحب نے میونسپل صدر محترمہ سینڈرا ہیوبر مولر اور مقامی چرچ کے پادری مسٹر گیورگے زیڈرینیا (Gheorghe Zdrinia)کو تحفہ بھی پیش کیا۔

افتتاحی فیتہ کاٹنے کے بعدمحترم عبدالوہاب طیب صاحب مبلغ سلسلہ نے نمائش کے بارے میں تفصیلی تعارف کروایا۔ ایک خطاطی اسٹینڈ قائم کیا گیا تھا جہاں لوگ یادگار کے طور پر عربی رسم الخط میں اپنے نام لکھواسکتے تھے۔ اسی طرح زائرین کو ریفریشمنٹ میں Raclette (ایک سوئس سپیشلٹی) پیش کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام و قرآن مجید کی نمائش نہایت کامیابی کے ساتھ شام 4بجے تک جاری رہی اور تقریباً 80 لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ Biel/Bienneشہر کے ایک مقامی ٹی وی چینلTelebielingueTVنے 3 منٹ تک جرمن اور فرنچ زبان میں الگ الگ نمائش کی خبر دی۔ ٹی وی پر واضح طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دکھائی گئی اور آپؑ کاذکر کیا گیا۔ الحمدللہ۔ اس ٹی وی چینل کے 2لاکھ 60ہزار ناظرین ہیں۔

(رپورٹ: صباح الدین محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button