حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 11تا 17؍اپریل 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…12؍اپریل بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں تیرھویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کے چند صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔
٭…14؍اپریل بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عبد القیوم کھوکھر صاحب (واٹفورڈ۔ یوکے) اور مکرمہ خاور منصور ملہن صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ منصور احمد ملہن صاحب (نیو مالڈن۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…15؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ ملاحظہ فرمائیں صفحہ 5پر )
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا