اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

تقریبِ رخصتانہ

٭…محمد منور ظفر صاحب (مسی ساگا جماعت کینیڈا) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسارکی بھتیجی عزیزہ سلمانہ ظفر صاحبہ بنت محمد سلطان ظفر صاحب آف برمپٹن ویسٹ کینیڈا کی تقریبِ رخصتانہ بہمراہ عزیزم دانیال احمد قریشی صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد توفیق قریشی صاحب (امریکہ)، 20 فروری 2022ء کو چاندنی بینکوئٹ ہال برمپٹن میں منعقد ہوئی۔امریکہ سے بارات کی آمد کے بعد مکرم عبدالجبار ظفر صاحب مقامی امیر برمپٹن کی زیرِ صدارت تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم بمعہ انگریزی ترجمہ سے ہوا جو مکرم مجید احمد صاحب نے کی۔ بعد ازاں مکرم رشید عمر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام ’’محمود کی آمین‘‘ سے چنیدہ اشعار ترنم سے پڑھے جس کا انگریزی ترجمہ مکرم اشفاق احمدصاحب نے پڑھ کر سنایا۔ جس کے بعد مکرم امیر صاحب نے دُعا کروائی۔ بعدازاں مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

عزیزہ سلمانہ ظفر (واقفہ نو) مکرم ماسٹر محمد عیسیٰ ظفر (مرحوم) آف احمدنگر کی پوتی اور مکرم سلطان محمود ملک (مرحوم) آف ٹورانٹو سنٹرل کینیڈا کی نواسی ہے۔

عزیزم دانیال احمد قریشی صاحب، مکرم محمد لطیف قریشی (مرحوم) لندن یوکے، کے پوتے اور مکرم محمد عظیم قریشی (مرحوم) امریکہ کے نواسے ہیں۔

احبابِ جماعت سے درخواستِ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کے بارہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی یہ خاص دُعا قبول فرمائے کہ ’’…اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور جانبین کے لیے یہ رشتہ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ان کی جوڑی پر ہمیشہ اپنے پیارکی نظریں ڈالتا رہے۔آمین‘‘

٭…٭…٭

چیک ریپبلک میں ہونے والاپہلا اعلانِ نکاح

٭… کاشف احمد جنجوعہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل چیک ریپبلک اعلان کرواتے ہیں کہ مرکز جماعت احمدیہ چیک ریپبلک پراگ میں عزیزہ ارم خالد بنت مکرم شمیم خالد صاحب ساکن Nürnberg،جرمنی کا نکاح عزیزم روحان احمد ابن مکرم غضنفر علی صاحب ساکن نارووال، پاکستان سے مورخہ 27مارچ 2022ء کو خاکسار (مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر جماعت چیک ریپبلک) نے پڑھایا۔ الحمدللہ یہ جماعت چیک ریپبلک کی تاریخ میں پہلا نکاح تھا جو اس ملک میں پڑھا گیا۔

احباب جماعت سے درخواستِ دعا ہے کہ یہ رشتہ ہر دو خاندان کے لیے مِن کُل الوُجُوہ بابرکت ہو نیز اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے دونوں خاندانوں کو جملہ دینی و دنیاوی حسنات سے نوازے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button