ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برماؔ میں جلسہ یومِ مسیح موعودکا انعقاد

(محمد سالک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برما)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ برماؔ کو امسال مورخہ 27؍مارچ بروز اتوار جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

برماؔ کے ملکی حالات خانہ جنگی اور مارشل لاء کی وجہ سے بہت خراب ہیں۔ ان نامساعد حالات کے باوجود جماعت احمدیہ برماؔ کو آن لائن جلسہ یومِ مسیح موعودؑ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

پروگرام کے مطابق جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم ایم ایس ظفراللہ صاحب نے سورہ جمعہ کی آیات ایک تا نو کی تلاوت کی اور مکرم ہدایت اللہ صاحب نے متلو آیات کا برمی ترجمہ سنایا۔ اس کے بعد مکرم ایس کے نسیم احمد صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا پاکیزہ منظوم کلام بعنوان ’محاسنِ قرآن کریم‘ کے چند اشعار خوش الحانی سے سنائے اور ان کا ترجمہ بھی پیش کیا۔ بعدازاں مکرم وی زیڈ عطاء المجیب صاحب معلم سلسلہ نے ’حضرت مسیح موعودؑ کا قلمی جہاد‘ کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ کی معرکہ آراکتاب ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کا تاریخی پس منظر اور پیشگوئی ’مضمون بالا رہا‘ کے پورا ہونے کا تفصیل سے ذکر کیا۔ اس کے بعد مکرم خلیل احمد صاحب معلم سلسلہ نے ’میں عافیت کا ہوں حصار‘ کے عنوان پر حضرت مسیح موعودؑ کے چند اقتباسات، خاص طور پر کشتی نوح میں سے ہماری تعلیم کے بعض حصے برمی زبان میں پیش کیے۔ آخر پر خاکسار (مبلغ سلسلہ برماؔ) نے اختتامی خطاب میں یومِ مسیح موعودؑ منانے کی غرض و اہمیت اور اس کا تاریخی پس منظر مختصراً بیان کیا۔ بعدازاں بیعت کی اہمیت کے بارے میں حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کا ایک اقتباس پیش کیا۔ دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے آن لائن جلسہ یوم مسیح موعود میں 400 سے زائد احبابِ جماعت اور غیراز جماعت احباب شامل ہوئے۔ پروگرام کی کارروائی The Ahmadi Post Myanmar Youtube Channel پر نشر ہوئی جسے کسی بھی وقت دوبارہ دیکھا جاسکتا ہے۔

(رپورٹ: محمد سالک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button