مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 28؍مارچ تا 03؍اپریل 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…29؍مارچ بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں گیارھویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کے چند صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭…یکم اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم محمد بشیر شاد صاحب ریٹائرڈ مربی سلسلہ، مکرم رانا محمد صدیق صاحب اور مکرم ڈاکٹر محمود احمدخواجہ صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… حضور انور نے آج بعد نمازِ عصر اپنے دستِ مبارک سے اسلام آباد، ٹلفورڈ میں موجود ہومیو پیتھک ڈسپنسری اور ٹََک شاپ (Tuck shop) کا دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا۔ اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ آئندہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button