یورپ (رپورٹس)

وصیت سیمینار مجلس انصار اللہ فرانس

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے آقا کی دُعاؤں کے طفیل مجلس انصار اللہ فرانس کو مورخہ 26؍فروری 2022ء کو شام چھ بجے مسجد مبارک ساں پری میں رسالہ الوصیت کی اہمیت کی مناسبت سے محترم امیر صاحب جماعت احمدیہ فرانس کی صدارت میں ’’وصیت سیمینار‘‘ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

پروگرام کے مطابق مولانا نصیر احمد شاہد صاحب مشنری انچارج جماعت فرانس نے نظام وصیت کی اہمیت کے متعلق بزبان فرنچ خصوصی خطاب کیا نیز موضوع کی مناسبت سے سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ پروگرام کی جملہ کارروائی ایم ٹی اے کے ذریعہ یو ٹیوب پر نشر کی گئی۔ یوٹیوب پر فرنچ جاننے والے 600افراد اور اُردو جاننے والے 400افراد نے لائیو اِس پروگرام سے استفادہ کیا۔ اسی طرح مسجد مبارک میں 85 انصار، Strasburg میں 30؍انصار و خدام، Lyon میں 17 انصار و خدام اور Epernay میں 10 انصار و خدام بھائیوں نے اکٹھے ہوکر اِس پروگرام کو دیکھا اور سُنا۔ بعد پروگرام تمام جگہوں پر عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پیارے آقا کی دُعاؤں کے طفیل اِس پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے اختتام پر ہی چند انصار بھائیوں نے نظام وصیت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، الحمد للہ۔

قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اِس سیمینار کے دور رس نتائج مرتب کرے اور احباب جماعت کے دلوں میں نظام وصیت کی اہمیت کو ہمیشہ تازہ رکھے نیز مزید احباب جماعت اس بابرکت نظام کا حصہ بننے والے ہوں۔ آمین

(رپورٹ: منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button