افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام

مورخہ 23؍مارچ بروز بدھ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں یومِ مسیح موعود علیہ السلام منایا گیا۔ اس حوالے سے مجلس ارشاد کے زیرِ اہتمام ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ جامعہ نے بھرپورشرکت کی۔

اس جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہواجو عزیزم حافظ عبد الصمد نے کی۔ اس کے بعدتنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم عزیزم طاہر رمضان مرونڈا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اردو منظوم کلام پیش کیا۔ جلسہ میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر انگریزی میں درجہ شاہد کے طالب علم عزیزم حافظ آیۃ الرحمان عبداللہ نے The World in contrast; before and after the advent of Hazrat Masih Maud(peace and blessings be upon him) کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر اردو میں جامعہ کے استاد مکرم محمد اظہر منگلا صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر کی۔ تیسری تقریر عربی میں مکرفہد الغزوصاحب نے ’’حب المسیح الموعود علیہ السلام للّٰہ عز وجل‘‘ کے موضوع پر کی۔ تقاریر کے دوران عزیزم بلال خالد اور بشیرالدین جعفر نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃوالسلام کا ایک عربی قصیدہ اورعزیزم حافظ عثمان ییبوہ کے ساتھ طلباء کی ٹیم نے ایک ترانہ بھی پیش کیا۔

جلسہ کے آخر پر مکرم محمد نصیراللہ صاحب نے بطور صدر مجلس طلباء کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت کے کچھ پہلو بیان کیے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسے کا اختتام ہوا۔الحمدللہ۔

(رپورٹ:فرید احمد نوید۔ پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button