افریقہ (رپورٹس)

جلسہ ہائے یوم مصلح موعود عوامی جمہوریہ کونگو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یوم مصلح موعود کے مبارک موقع کی مناسبت سے عوامی جمہوریہ کونگو کے طول و عرض میں مبلغین ومعلمین واحباب جماعت مرد و خواتین نے جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا۔ ان جلسوں میں احمدی احباب تو شامل تھے ہی ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا کہ غیر از جماعت اور غیر مسلم احباب بھی ان جلسوں میں شریک ہوں اور ان کے سامنے صداقت اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے اس عظیم المرتبت نشان کو بالتفصیل بیان کیا جائے۔ جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کے انعقاد کی تفصیل حسب ذیل ہے:

Lubumbashiریجن

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دوران سال Lubumbashi ریجن میں جماعت کونگو کو دوبارہ مرکزی مشن کھولنے کی توفیق ملی۔یہ مشن بوجوہ 2009ء میں بند کر دیا گیا تھا۔ مرکزی مبلغ سلسلہ مکرم محمد زکی خان صاحب نے یہاں پر شہر کی جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا۔ اس جلسہ میں 28احباب و خواتین شامل ہوئے۔

Bukavuریجن

کونگو کے مشرقی حصہ میں واقع جماعتیں Bukavu ریجن میں شامل ہیں۔ اس تمام علاقہ میں جماعتیں انتہائی فاصلہ پر واقع ہیں اور ذرائع نقل و حمل اس قدر محدود ہیں کہ گویا نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس ریجن میں کل 5جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔

ان جلسوں میں جن موضوعات کو بیان کیا گیا ان میں سیرت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ، پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے کارہائے نمایاں شامل تھے۔

Kanangaریجن

یوم مصلح موعودؓ کے حوالے سے صوبہ کسائی سنٹرل میں مختلف جماعتوں میں جلسہ جات منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے ریجنل مشنریز سے مشاورت کے بعد لوکل زبان چلوبہ میں ایک جامع پروگرام مرتب کیا اورتحقیقی مواد فراہم کیا گیا۔ ان جلسہ جات میں کُل 738 افراد نے شرکت کی ۔

مندرجہ ذیل جماعتوں میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔

1: کانانگا، حلقہ مسجد بشارت

صوبائی مرکز، کانانگا کے حلقہ مسجد بشارت میں مورخہ 20؍فروری کو جلسہ منعقد کیا گیا۔ مکرم رجب ابراہیم صاحب لوکل معلم نے جلسہ کی صدارت کی۔ تلاوت مکرم یونس kabamba صاحب نے کی جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں: 1۔ پیشگوئی مصلح موعود از روئے قرآن وحدیث، 2۔حضرت مصلح موعودؓ کے کارنامے۔

تقاریر کے بعد مختصر مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے شاملین جلسہ نے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 103 افراد رہی۔ جلسہ کے اختتام پر شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

2: کانانگا ، حلقہ مسجد محمود

صوبائی مرکز، کانانگا کے حلقہ مسجد محمود میں مورخہ 20؍فروری کوجلسہ منعقد کیا گیا، خاکسارنے جلسہ کی صدارت کی۔ تلاوت مکر م رجب ابراہیم صاحب نے کی جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں : 1۔پیشگوئی مصلح موعود از روئے قرآن وحدیث، 2۔حضرت مصلح موعودؓ کے کارنامے۔

دعا کے سا تھ جلسہ کا اختتام ہوا۔اس حلقہ میں جلسہ کی کُل حاضری 75رہی ۔جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

3: بوجمائی ، Mbujimayi

صوبہ کسائی اورئینٹل کے دارالحکومت بوجمائی میں مورخہ 20؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم احمد عیسیٰ صاحب ریجنل مشنری نے کی ۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں: 1۔پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر، 2۔تحریک جدید و وقف جدید کا تعارف۔

تقاریر کے بعد مختصر مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے شاملین جلسہ نے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 120افراد رہی۔ آ خر پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

4:Tshikapa

صوبہ کسائی کے دارالحکومت Tshikapa میں مورخہ 20؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم اسماعیل Nkashama صاحب ریجنل مشنری نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں:1۔تعارف پیشگوئی مصلح موعودؓ، 2۔حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارنامے۔

دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 60افراد رہی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔

5: Ilebo

صوبہ کسائی کی جماعت Mpangoمیں جلسہ یوم مصلح موعود مورخہ 20؍فروری زیر صدارت مکرم یحیٰ Kayembeصاحب ریجنل مشنری منعقد ہوا۔ جلسہ کی حاضری 200افراد رہی؍9 غیر از جماعت مہمانان نے بھی شرکت کی۔ جلسہ کے بعد 2 افراد بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ، الحمد للہ ۔

6: Kalombayi

صوبہ کسائی سنٹرل کی جماعت Kalombayiمیں جلسہ یوم مصلح موعودمورخہ 18؍فروری زیر صدارت مکرم ادریس Tshibuabua صاحب لوکل مشنری منعقد ہوا۔ جلسہ میں 50افراد نے شرکت کی۔

7: Luiza

صوبہ کسائی کی جماعت Luiza میں مورخہ 20؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت مکرم عیسیٰ Kabumpangi ریجنل مشنری نے کی۔ جلسہ کی کُل حاضری70 افراد تھی۔ جلسہ کے اختتام پر شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

8: Matamba

صوبہ کسائی سنٹرل کی جماعت Matamba iمیں جلسہ یوم مصلح موعود مورخہ 18؍فروری زیر صدارت مکرم رضوان ابراہیم صاحب لوکل مشنری منعقد ہوا۔ جلسہ میں 60افراد نے شرکت کی۔

Matadiریجن

Matadiریجن بھی کونگو کے صوبہ Kongo Central میں واقع ہے اور اس کی حدود دار الحکومت کنشاسا سے ملتی ہیں۔ اس ریجن کی جماعت Kinzao-Mvuete میں جلسہ ہوا اور ریڈیو احمدیہ پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا۔

احمدیہ ریڈیو سٹیشن

Radio Islamique Ahmadiyya Kinzao-Mvuete

جماعت احمدیہ کونگو کے ریڈیو سٹیشن نے اس مبارک موقع پر پورے ہفتے کے دوران دس گھنٹے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ یہ نشریات قریباً 25000افراد تک پیشگوئی مصلح موعود کے بارہ میں معلومات پہنچانے کا موجب بنیں۔

Bandundu ریجن

کونگو کنشاسا کے مغربی حصہ میں واقع صوبہ Kwiluکا صدر مقام Bandunduشہر ہے۔ اس سے قبل اس علاقہ کو جو اب تین صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ایک صوبہ تصور کیا جاتا تھا اوراس صوبہ کا نام بھی Bandunduتھا۔ اسی لیے اس علاقہ میں واقع تمام جماعتیں Bandunduریجن کی جماعتیں کہلاتی ہیں۔ اسی طرح شمال مغربی حصہ میں واقع جماعتیں جو صوبہ South Ubangi میں واقع ہیں وہ بھی جماعتی انتظام کے تحت Bandundu ریجن میں ہی شمار کی جاتی ہیں۔ اس ریجن میں کل 18جماعتوں میں جلسے منعقد ہوئے۔

Kikwit ریجن

Kikwit ریجن کے ریجنل مبلغ مکرم عطاء القیوم صاحب نے اپنے ریجن کےمعلمین ہارون Kongolo صاحب، عبداللہ Manoevre صاحب اور عیسیٰ Museju صاحب کے ہمراہ ریجن کی 5جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا۔ ان جلسوں میں شاملین کی کل تعداد 463 رہی۔ اس ریجن کی جن جماعتوں میں جلسے منعقد ہوئے ان کے نام یہ ہیں Kikwit، Kenge، Idiofa، Masi-Manimba، اور Kibengi۔

Idiofaجماعت میں ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں گرد و نواح کی 5جماعتوں نے بھی شرکت کی ۔

Inongoریجن

کونگو کنشاسا اور کونگو برازاویل کے سرحدی علاقہ میں کونگو کنشاسا کا صوبہ Mai-Ndombe واقع ہے۔ اس صوبہ کا صدر مقام Inongoشہر ہے۔ اس ریجن کی زیادہ تر جماعتیں ایسی ہیں جن تک رسائی کا کوئی زمینی راستہ نہیں ہے۔ اسی طرح یہاں کے اکثر مقامات پر انٹر نیٹ اور ٹیلیفون کی سہولیات یا مفقود ہیں یا بہت واجبی سی ہیں۔جن جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے ان میں جماعت Inongo شہر، جماعت بارہ کلومیٹر، Kiri، Bosele اور جماعت سولہ کلومیٹر شامل ہیں۔

Kinshasaریجن

کنشاسا شہر عوامی جمہوریہ کونگو کا دار الحکومت ہے۔ جس صوبہ میں یہ شہر واقع ہے اس صوبہ کا نام بھی کنشاسا ہی ہے۔ اس ریجن میں کل 6جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔ شاملین کی کل تعداد 356تھی جن میں سے 23غیر از جماعت احباب تھے۔

مورخہ 20فروری2022ء بروز ہفتہ مرکزی مسجد و مشن ہاؤس بیت الاحد Barumbuمیں منعقد ہونے والے جلسہ میں مکرم خالد محمود شاہد صاحب امیر و مبلغ انچارج کونگو نے پیشگوئی کے اس پہلو کا ذکر کیا کہ وہ سخت ذہین وفہیم ہوگا۔ اس حوالہ سے امیر صاحب نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تقریر جو ملائکة اللہ کے نام سے شائع شدہ ہے کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس تمام مساعی کو اپنی جناب میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور جماعت احمدیہ کے لیے مثمر بثمرات حسنہ بنائے۔آمین۔

(رپورٹ: شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button