دعا کریں کہ دنیا اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننے لگ جائے
امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی تازہ دعا کی تحریک
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 18؍ مارچ 2022ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے حوالے سے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
جیسا کہ میں ہمیشہ تحریک کررہا ہوں آج کل دنیا کے حالات کے لیے دعائیں کرتے رہیں، ان میں کمی نہ کریں۔ خاص طور پر یہ دعا کریں کہ دنیا اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننے لگ جائے۔ یہی ایک حل ہے دنیا کو تباہی سے بچانے کا۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہماری دعائیں بھی قبول فرمائے۔
٭…٭…٭