ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اس کو یہودی، نصرانی اور مجوسی بنادیتے ہیں، جیسے ایک جانور(ماں ) کامل الاعضاء جانور(بچہ) کو جنم دیتی ہے، کیا تمہیں ان میں کوئی عضو کٹا ہوا جانور نظر آتا ہے؟ حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے: تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو’’یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔ اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔‘‘
(صحیح مسلم کتاب القدر باب معنی کل مولد یولد علی الفطرة، وحکم موتی أطفال الکفار و أطفال المسلمین)