امامِ زمانہ کو مانے بغیر امتِ مسلمہ کا اکائی اختیار کرنا ممکن نہیں

امام جماعت احمدیہ عالمگیر امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 11؍ مارچ 2022ء میں دنیا کے موجودہ حالات میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

آج پھر مَیں دنیا کے موجودہ حالات کے بارے کہنا چاہتا ہوں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل اور سمجھ دے اور یہ لوگ انسانیت کا خون کرنے سے باز آجائیں۔

ساتھ ہی اس جنگ سے مسلمانوں کو بھی سبق لینا چاہیے کہ کس طرح یہ لوگ ایک ہو گئے ہیں، لیکن مسلمان باجووایک کلمہ پڑھنے کے کبھی ایک نہیں ہوتے۔ بجائے اس کے کہ ایک ہوں عراق تباہ کروایا، سیریا تباہ کروایا، یمن کی تباہی ہو رہی ہے، غیروں سے کرواتے ہیں اور خود بھی کر رہے ہیں۔ مسلمان کم از کم ان لوگوں سے اکائی کا سبق ہی سیکھ لیں۔ اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب یہ لوگ زمانے کے امام کو ماننے والے بھی ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اسی مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ پر اور مسلمانوں پر بھی رحم کرے۔اور ساتھ ہی جہاں یہ اپنی حالتیں درست کرنے والے ہوں وہاں دنیا کے لیے دعا بھی کریں اور اپنے سائل اور ذرائع استعمال کر کے دنیا کو جنگوں سے روکنے والے بھی ہوں نہ کہ خود جنگوں میں شامل ہونے والے۔ اللہ تعالیٰ عقل اور سمجھ دے۔ آمین

(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button