مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 28؍فروری تا 06؍مارچ 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…02؍مارچ بروز بدھ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم شوکت محمود چیمہ صاحب (لندن۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 05مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…04؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم ابوالفرج الحسنی صاحب آف شام کی وفات پر ان کا ذکرِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…05؍مارچ بروز ہفتہ: آج سوا چار بجے مجلس اطفال الاحمدیہ Los Angeles، امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج شام نمازِ مغرب کے بعد ایوانِ مسرور اسلام آباد، ٹلفورڈ میں منعقد ہونے والے IAAAE کے سالانہ انٹرنیشنل سمپوزیم برائے سال2022ء سے اختتامی خطاب فرمایا۔حضورِ انور نے ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دنیا کے موجودہ حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

٭…06؍مارچ بروز اتوار: آج سوا چار بجے مجلس خدام الاحمدیہ Los Angeles، امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button