ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعا ایسی مصیبت سے بچانے کے لیے بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور ایسی مصیبت کے بارے میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو۔ فرمایا کہ پس اے اللہ کے بندو! دعا کو اپنے اوپر لازم کر لو۔
(سنن الترمذی، کتاب الدعوات باب من فتح لہ منکم باب الدعاء … الخ حدیث 3548)