خدا کرے کہ لوگ خدا تعالیٰ کو پہچاننے والے ہوں اور اپنی دنیاوی خواہشات کی تسکین کے لیے انسانوں کی جانوں سے نہ کھیلیں: امام جماعت احمدیہ مسلمہ

دنیا کو جنگ کے خوفناک حالات اور تباہ کاریوں سےبچانے کے لیے احمدیوں کو دعاؤں کی تحریک

امام جماعت احمدیہ عالمگیر امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 25؍ فروری 2022ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر احمدیوں کو دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:

دنیا کے موجودہ حالات انتہائی خطرناک ہو رہے ہیں اور (کشیدگی میں) بڑھتے جا رہے ہیں۔ اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا تو صرف ایک ملک نہیں بلکہ بہت سے ممالک اس میں شامل ہو جائیں گے اور پھر اس کے خوفناک انجام کا اثر نسلوں تک رہے گا۔ خدا کرے کہ لوگ خدا تعالیٰ کو پہچاننے والے ہوں اور اپنی دنیاوی خواہشات کی تسکین کے لیے انسانوں کی جانوں سے نہ کھیلیں۔

حضورِ انور نے فرمایا کہ ہم تو دعا کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں، سمجھا سکتے ہیں اور سمجھاتے ہیں اور ایک عرصے سے یہ کام کر رہے ہیں لیکن ان دنوں میں خاص طور پر احمدیوں کو دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ جنگ کے خوفناک حالات اور تباہ کاریوں سے جن کا تصور بھی انسان نہیں کر سکتا انسانیت کو بچا کر رکھے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button