افریقہ (رپورٹس)

ریجنل تربیتی کلاسز اطفال و خدام الاحمدیہ برکینافاسو

ہر سال دنیا بھر میں ماہ دسمبر کا آخری عشرہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات وغیرہ میں گزرتا ہے اور عید کا سا ساماں ہوتا ہے اور طلباء کو بھی چھٹیاں ہوتی ہیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برکینافاسو میں ماہ دسمبر کا آخر ہر سال ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات کے لیے مختص ہوتا ہے لیکن اس سہ روزہ سالانہ اجتماع کی تیاری بہت پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ ریجنل لیول پر خدام اور اطفال کی تربیتی کلاسزز بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

امسال مجلس خدام الاحمدیہ اوراطفال الاحمدیہ برکینافاسو نے ملک بھر کے تمام ریجنز میں ریجنل تربیتی کلاسزز برائے خدام و اطفال ایک ہی تاریخ پر شروع اور ختم کرنے کا انعقاد کیا جس کا دورانیہ ایک ہفتہ رہا۔ ریجن میں جہاں جہاں جماعتی مساجد ہیں وہاں مسجد میں تربیتی کلاسز منعقد کی گئیں اور درس و تدریس کے لیے وہاں موجود مبلغین اور لوکل مشنریز کی مدد حاصل کی گئی۔

محض خدا کے فضل و کرم اور حضرت خلیفة المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعا کی بدولت جب اس پلان پر عمل کیا گیا تو خدا تعالیٰ نے اس میں برکت عطا فرمائی اور امسال کی یہ تربیتی کلاس ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوئی۔ اطفال الاحمدیہ کی ریجنل تربیتی کلاسز 15 تا 22اگستء2021 ملک کے15ریجنزکی 83 جماعتوں میں منعقدکی گئی جس میں کل 1477 اطفال شامل ہوئے۔ اسی طرح یکم تا آٹھ ستمبر 2021ء خدام الاحمدیہ کی ریجنل تربیتی کلاسزز کا انعقاد کیا گیا۔ چنانچہ ملک کے 15ریجنز کی 86 جماعتوں میں یہ تربیتی کلاسز منعقدکی گئیں جن میں کل حاضری 1157 رہی۔ الحمدللہ

اس کی تفصیل ذیل میں پیش ہے۔

اللہ کرے کہ یہ تربیت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے اور شاملین کو خدا تعالیٰ حقیقی رنگ میں اس تربیت کو عملی زندگی میں ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button